Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم کے مقدمات میں کسی قسم کی نرمی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ حنا پرویز بٹ

0

پنجاب : حنا پرویز بٹ صاحبہ نے اپنے حالیہ ویڈیو پیغام میں کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی واضح ہدایات ہیں کہ خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم کے مقدمات میں کسی قسم کی نرمی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ اس پالیسی کا مثبت اثر یہ ہے کہ خواتین میں اپنے خلاف ہونے والے تشدد کی رپورٹ کرنے کا اعتماد بڑھا ہے۔ انہیں یقین ہے کہ ان کی آواز سنی جائے گی، حکومت ان کے ساتھ کھڑی ہے اور انہیں انصاف ضرور ملے گا۔

Comments
Loading...