Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

نارتھ ناظم آباد ٹاون چئیرمین عاطف علی خان کی جانب سے شادمان ٹاون میں سڑکوں کی تعمیر۔۔۔

جماعت اسلامی کی جانب سے سڑکوں کی تعمیر کا کام جاری ہے۔

0

کراچی : ڈسٹرکٹ سینٹرل نارتھ ناظم آباد ٹاون میں ٹاون چئیرمین کی جنانب سے مختلف مقام پر ترقیاتی کام کئے جارہے ہیں۔ یاد رہے کہ کچھ دن پہلے ہی انہوں نے شادمان ٹاون میں پانی کی لائین کا اعلان کیا تھا۔ جس کے حوالے سے پہلا مرحلہ مکمل کرلیا گیا ہے اور دوسرے مرحلہ کا کام شروع کردیا گیا ہے۔

شادمان ٹاون نارتھ ناظم آباد ٹاون یوسی 2 میں بھی ٹاون چئیرمین عاطف علی خان کی جانب سے ترقیاتی کاموں کی تفصیل کچھ یہ ہے کہ شادمان ٹاون سیکٹر 14-اے اور 14-بی کی کئی گلیوں میں سیوریج کا کام مکمل کیا گیا۔ جس کے بعد کچھ گلیوں میں پانی کا مسلہ موجود تھا ان گلیوں میں پانی کی لائین بھی ڈالی گئی۔ اسٹریٹ لائیٹ کے حوالے سے شادمان ٹاون مکمل روشن نظر آتا ہے۔ اب آخر میں سڑکوں کی تعمیر کا کام کیا جارہا ہے۔

ٹاون چئیرمین عاطد علی خان نے سڑکوں کی تعمیر کی شروعات میں جمعرات کے دن علاقہ کا دورہ بھی کیا تھا۔ جس کے بعد شادمان ٹاون میں سڑکوں کی تعمیر کا کام شروع کردیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ جناب عاطف علی خان کی جانب سے شادمان ٹاون میں سب سے لمبی پانی کی لائین ڈالنے کا کام حال ہی میں مکمل کرلیا گیا ہے۔ جس پر عوام نے ان کا شکریہ ادا بھی کیا تھا۔

اس کے ساتھ ساتھ شادمان ٹاون میں ٹاون چئیرمین عاطف علی خان کی جانب سے ابدار پارک اور عثمان رمز پارک کی تعمیر کا کام بھی تیزی کے ساتھ جاری ہے۔

Comments
Loading...