بچی سے مبینہ زیادتی کیس کا مرکزی ملزم گرفتار، مقدمہ درج
جیکب آباد: 16 ستمبر 2026: 12 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کیس کا مرکزی ملزم گرفتار، مقدمہ درج۔ ایس ایس پی جیکب آباد کیپٹن (ر) فیضان علی کی ہدایات پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم سعید خارانی کو گرفتار کرلیا۔
پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی۔ متاثرہ بچی کا میڈیکل معائنہ اور سیمپل لینے کی کارروائی مکمل کرلی گئی۔ واقعے کی غیر جانبدرانہ تحقیقات جاری، مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بھی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مکمل تحقیقات اور قانون کے مطابق کارروائی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
.