ایک ایسا کردار جس نے مجھے چیلنج کیا، حیران کیا اور میرے لیے بے حد خاص بن گیا۔ مہوش حیات
مہوش حیات ایک پاکستانی اداکارہ ہیں جو بنیادی طور پر اردو فلموں اور ماضی میں ٹیلی ویژن پر کام کرتی رہی ہیں۔ انہوں نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کامیڈی فلم ‘جوانی پھر نہیں آنی’ سے کیا اور اس کے بعد ‘ایکٹر ان لاء’ میں مرکزی کردار ادا کیا۔
حال ہی میں انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ایک ایسا کردار جس نے مجھے چیلنج کیا، حیران کیا اور میرے لیے بے حد خاص بن گیا۔ ‘رتبہ’ جیسی بامقصد کہانی کے ساتھ ٹیلی ویژن اسکرین پر واپس آنا بہت اچھا لگ رہا ہے۔
میں زیادہ تفصیلات تو نہیں بتاؤں گی، لیکن یہ ڈرامہ آپ کو شروع سے آخر تک اپنی گرفت میں رکھے گا اور تجسس و دلچسپی برقرار رکھے گا۔ زاہد، طلحہ اور ہبہ کے ساتھ کام کرنا، اتنے عرصے بعد حسیب حسن کے ساتھ دوبارہ کام کرنا اور عمیرہ احمد کی شاندار تحریر کو عملی روپ دینا ایک زبردست تجربہ رہا۔ ہماری باصلاحیت اور متحرک پروڈیوسر، ثنا شاہنواز کا بھی خصوصی شکریہ۔
پوری ٹیم نے اس پروجیکٹ میں اپنی روح اور جذبات شامل کر دیے ہیں۔ ‘رتبہ’ کے ساتھ واپسی کسی گھر واپسی جیسا احساس دلا رہی ہے۔