Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

ٹی سی ایس کوریئر سروس کے ہیڈ آفس، ایئرپورٹ پر روڈ سیفٹی آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

آپ کے سفر میں ہمسفر، کراچی ٹریفک پولیس

0

کراچی : ڈی آئی جی ٹریفک کراچی کی ہدایات پر ٹریفک ڈسٹرکٹ سٹی کی آگاہی ٹیم کی جانب سے ٹی سی ایس کوریئر سروس کے ہیڈ آفس، ایئرپورٹ پر روڈ سیفٹی آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

سیمینار میں کوریئر سروس کی انتظامیہ اور رائیڈرز کو ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ کے لازمی استعمال، محفوظ ڈرائیونگ اور ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی۔

اس موقع پر ڈی ایس پی ٹریفک سب ڈویژن کھارادر، جناب سہیل خان، اور پی آر او ٹو ڈی آئی جی ٹریفک، انسپکٹر سہیل بھی موجود تھے۔ انہوں نے کوریئر رائیڈرز کے ٹریفک سے متعلق سوالات کے جوابات دیے اور روڈ سیفٹی کے حوالے سے رہنمائی فراہم کی۔

پروگرام کے اختتام پر منتظمین نے کراچی ٹریفک پولیس کی آگاہی مہم کو سراہا۔

Comments
Loading...