نیوکراچی ٹاؤن کے تعاون سے سیکٹر 5ڈی کی گلیوں میں صفائی کا عمل حافظ شیراز احمد کی نگرانی میں جاری۔۔۔
کراچی : نیوکراچی ٹاون یوسی 4 میں عوامی شکایت کے ردعمل کے بعد علاقہ میں صفائی کے عمل کو تیز کردیا گیا ہے اور اس کی نگرانی نوجوان کونسلر حافظ شیراز احمد کررہے ہیں۔
رات گئے بھی علاقہ میں گلیوں میں جھاڑو اور صفائی کا عمل جاری ہے۔ اس موقع پر حافظ شیراز احمد نے علاقہ مکین سے بھی ملاقات کی۔ گلیوں میں جھاڑو لگانے کے بعد کچرے کو بھی اٹھایا گیا۔
اس موقع پر حافظ شیراز احمد نے عوام کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اپنی گلیوں کو صاف رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ ہم سب کو مل کر اپنے علاقہ کو صاف رکھنا ہے۔ ہم وعدہ کرتے ہیں کہ ان شاء اللہ یوسی 04 نیوکراچی کو ایک چمکتا دمکتا ماڈل یوسی بنا کر دکھائیں گے۔