شادمان ٹاون میں ٹریفک جام، چئیرمین فرحان سہیل اور کونسلر منیب وسیم کی اہم میٹنگ
شادمان ٹاون میں ٹریفک جام، چئیرمین فرحان سہیل اور کونسلر منیب وسیم کی اہم میٹنگ
شادمان ٹاون میں ٹریفک جام، چئیرمین فرحان سہیل اور کونسلر منیب وسیم کی اہم میٹنگ
تفصیلات کے مطابق شادمان ٹاون میں قبرستان والی سڑک پر پچھلے کچھ دنوں سے ٹریفک کافی زیادہ ہوگیا ہے۔ اس کی وجہ شادمان ٹاون سیکٹر 14-اے کا نالہ ہے۔ اس کی تعمیر جاری ہے اور اس وجہ سے سڑک کو دونوں طرف سے بند کردیا گیا ہے۔ تاکہ کوئی حادثہ ناہو۔
ٹریفک کے بڑھ جانے کے بعد سخی حسن قبرستان کے ساتھ والی گلیوں نے اپنے اپنے بیریئر بند کردئیے تھے اور سڑک کی حالت کافی خراب ہونے کی وجہ سے شادمان میں ٹریفک جام ہورہا تھا، خاص طور پر اسکول کے اوقات میں۔
اس حوالے سے مختلف لوگوں نے نارتھ ناظم آباد یوسی 02 چئیرمین فرحان سہیل اور کونسلر منیب وسیم نے ان گلیوں کی کمیتی کے ساتھ ایک میٹنگ کی۔ جس میں ان کو لوگوں پیش ٹریفک کے مسائل سے آگاہ کیا اور ان کو گلیوں کو کھولنے کی درخوست کی۔ جس پر وہ رضامند ہوگئے۔
اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے ٹریفک پولیس سے بھی اس حوالے سے بات کی۔ جس پر انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ آج صبح سے ہی اس سڑک پر ٹریفک پولیس کے اہلکار موجود رہیں گے۔ تاکہ عوام کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا ناکرنا پڑے۔