میں نگران حکومت کے دوران کسی قسم کی کوئی سرکاری مراعات نہیں لوں گا۔ مبین جمانی
ہماری کوشش ہوگی کہ ہم اس صوبے میں صاف و شفاف انتخابات کی ذمہ داری کو بخوبی پورا کریں۔ مبین جمانی
میں نگران حکومت کے دوران کسی قسم کی کوئی سرکاری مراعات نہیں لوں گا۔ مبین جمانی
کراچی : نگران وزیر بلدیات، ہائوسنگ اینڈ ٹائون پلاننگ و بحالیات مبین جمانی نے تمام سرکاری مراعات واپس دینے کا اعلان کردیا۔ صوبائی وزیر نے سرکاری گاڑی، پیٹرول، تنخواہ سمیت تمام دیگر مراعات نہ لینے کا اعلان کیا ہے۔
صوبائی وزیر نے اپنی سرکاری گاڑی پہلے ہی روز متعلقہ ادارے کو واپس بھجوانے دی۔
مبین جمانی نے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ ہم اس صوبے میں صاف و شفاف انتخابات کی ذمہ داری کو بخوبی پورا کریں۔ میں نگران حکومت کے دوران کسی قسم کی کوئی سرکاری مراعات نہیں لوں گا۔