Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

کراچی کے تمام مخیر حضرات خدمت خلق کے معاملات میں ایم کیو ایم کا ساتھ دیں۔ سید آمین الحق

ایم کیو ایم بلا تفریق رنگ و نسل عوامی خدمت اور اس شہر اور صوبے کی بہتری کیلئے کام کر رہی ہے, سید امین الحق

0

کراچی کے تمام مخیر حضرات خدمت خلق کے معاملات میں ایم کیو ایم کا ساتھ دیں۔ سید آمین الحق

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے زیرِ اہتمام افضال میموریل تھیلیسیمیا فاونڈیشن کے اشتراک سے متحدہ جنرل اسپتال میں بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں صبح سے شام تک سینکڑوں افراد نے خون کا عطیہ دیا بلڈ ڈونیشن کیمپ میں کامیڈین کاشف خان، معروف بزنس مین اقبال شاہ سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی کیمپ کا دوری کیا۔

بلڈ ڈونیشن کیمپ میں سابق وفاقی وزیر سید امین الحق اراکین رابطہ کمیٹی کے ہمراہ میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم ماضی میں بھی بلڈ ڈونیشن کیمپ لگاتی آ رہی ہےایم کیو ایم کی آواز پر سینکڑوں نوجوانوں نے خون کے عطیات دیے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم بلا تفریق رنگ و نسل عوامی خدمت اور اس شہر اس صوبے کی بہتری کیلئے کام کر رہی ہے 2005 میں بھی ایم کیو ایم کی میڈیکل ایڈ کمیٹی اور رضاکار متاثرین کی امداد کیلئے وہاں موجود تھے سیلاب سے متاثرہ افراد کی بھی مدد کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس میں شہر میں فاقہ کشی شروع ہو گئی تھی ایم کیو ایم نے ان دنوں مخیر حضرات سے اپیل کی اور فوڈ ڈرائیو مہم چلائی جس میں کراچی کے ساتھ ساتھ مختلف شہروں میں راشن تقسیم کیے بارشوں میں ایم کیو ایم کا ایک ایک کارکن اس شہر کی خدمت میں مصروف رہا۔

سید امین الحق نے کہا کہ کراچی کے تمام مخیر حضرات خدمت خلق کے معاملات میں ایم کیو ایم کا ساتھ دیں ایم کیو ایم اس شہر اور صوبے کی بہتری کےلئے کام کرے گی۔ ایک سوال کے جواب میں سید امین الحق کا کہنا تھا کہ ملک کو آئین و قانون کے مطابق چلانا چاہے صدر مملکت نے ٹوئٹ کیا ہے انہیں اپنے گھر میں دیکھنا چاہئے ایم کیو ایم ایک جمہوری اور امن پسند جماعت ہے ہم سمجھتے ہیں ہر صورت میں انتخابات وقت پر ہونے چاہئے ہیں ایم کیو ایم کی خواہش ہے آزادنہ ،منصفانہ اور شفاف انتخابات منعقد ہوں۔

اس موقع پر اراکین رابطہ کمیٹی سید شکیل احمد،ارشاد ظفیر، رکن رابطہ کمیٹی و سابق ڈپٹی میئر ارشد حسن، عبدالقادر خانزادہ، شمشاد اختر، نگہت شکیل اور سابق اپوزیشن لیڈر رعنا انصار بھی موجود تھیں۔

Comments
Loading...