خالد مقبول صدیقی کا ایم کیو ایم پاکستان کے شہید کنوینر ڈاکٹر عمران فاروق کی 13ویں برسی کے موقع پر پیغام
ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا ایم کیو ایم پاکستان کے شہید کنوینر ڈاکٹر عمران فاروق کی 13ویں برسی کے موقع پر پیغام
خالد مقبول صدیقی کا ایم کیو ایم پاکستان کے شہید کنوینر ڈاکٹر عمران فاروق کی 13ویں برسی کے موقع پر پیغام
کراچی : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ایم کیو ایم پاکستان کے شہید کنوینر ڈاکٹر عمران فاروق کی 13ویں برسی کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ عمران فاروق کی زندگی اور خدمات تنظیم کا اثاثہ اور کارکنان کیلئے مشعل راہ ہیں۔ ایم کیو ایم کے بانی سیکریٹری جنرل اور کنوینر کی حیثیت سے عمران فاروق کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ ایک کارکن کیلئے تنظیمی اور سیاسی کردار کیسا ہونا چایئے اس کا نمونہ ہمارے سامنے ڈاکٹر عمران فاورق کی زندگی ہے آج سے 13برس قبل تاریک راہوں میں یہ نگینہ ہم سے چھین لیا گیا۔
اس موقع پر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کی تاریخ میں ایسے کردار کی حامل شخصیت کا دوبارہ پید اہونا ناممکن ہے اور عمران فاروق کی شہادت سے جو خلاء پیدا ہو اوہ مدتوں پرنہیں کیا جا سکے گا۔