ربیع الاول کے حوالے سے ہر ممکن خدمات کو یقینی بنایا جائے گا۔ الطاف شیخ
اجلاس میں ٹرانزیشن افسر فیض احمدشیخ اور ضلع شرقی کے ٹاؤن چئیرمینز کی شرکت
ربیع الاول کے حوالے سے ہر ممکن خدمات کو یقینی بنایا جائے گا۔ الطاف شیخ
کراچی : ضلع شرقی میں ربیع الاول میں جلوس ومحافل سمیت دیگر پروگرام میں بلدیاتی و انتظامی خدمات کی فراہمی کے حوالے سے علمائے کرام وافسران کا ڈپٹی کمشنر ایسٹ الطاف احمد شیخ کی صدارت میں ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ٹرانزیشن افسر فیض احمد شیخ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
اجلاس میں علمائے کرام ومنتظمین نے انہیں اپنے علاقوں، مساجد وجلوس روٹس اور محافل کی جگہوں پر موجود مسائل سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ایسٹ الطاف احمد شیخ وٹرانزیشن افسر فیض احمد شیخ نے بغور مسائل سنے اور موقع پر موجود افسران کو مسائل حل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔
انہوں نے کہا کہ ربیع الاول میں خدمات کی سر انجام دہی کیلئے ہر ممکن اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے، ضلع شرقی میں سینئیر ڈائریکٹر توقیر عباس اسٹریٹ لائٹس، پیچ ورک، روڈ کی بہتری سمیت دیگر بلدیاتی خدمات کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے اس موقع پر انہیں آگاہ کیا گیا کہ ضلع شرقی میں مجموعی طور پر 72 جلوس اور 214 محافل کا انعقاد ہوگا۔
جس پر بلدیاتی خدمات کے ساتھ سیکیورٹی کے انتظامات کو بھی یقینی بنایا جائے گا انہوں نے جلوس ومحافل کے منتظمین سے گزارش کی کہ وہ باہمی رابطے میں رہ کر مسائل کو دور کروانے کے ساتھ تعاون کو بھی یقینی بنائیں اس سلسلے میں واٹس ایپ گروپ کی تشکیل بھی عمل میں لائ گئ۔ اجلاس میں ٹاؤن چئیرمینز ڈاکٹر فواد احمد، فرحان غنی، لالہ رحیم،راشد خاصخیلی سمیت ایس ایس پی عرفان بہادر ودیگر محکمہ جات کے افسران نے بھی شرکت کی۔