یہ طلبہ ہمارے وطن عزیز کے روشن اور چمکتے ستارے ہیں۔ جسٹس (ر)مقبول باقر
اس ادارے نے بہت تیزی سے تعلیمی پھیلائو کو ممکن بنایا۔ نگراں وزیراعلیٰ سندھ
یہ طلبہ ہمارے وطن عزیز کے روشن اور چمکتے ستارے ہیں۔ جسٹس (ر)مقبول باقر
کراچی : نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر)مقبول باقر کا آئی بی اے کنوکیشن سے خطاب۔ نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ آج کا دن ہونہار طلبہ کی انتھک محنت اور پُر عزم کمٹمنٹ کو ظاہرکرتا ہے۔ یہ طلبہ ہمارے وطن عزیز کے روشن اور چمکتے ستارے ہیں۔ پچھلے 7 دہائیوں سے آئی بی اے کراچی اعلیٰ اور معیاری تعلیم میں بہترین خدمات انجام دے رہی ہے۔ اس ادارے کی مقبولیت کا دور اُس وقت شروع ہوا جب 1955 میں اس ادارے نے وہرٹن اسکول آف فنانس جیسے مشہور ادارے سے شراکت داری کی حامی بھری۔ آئی بی اے متعدد مضامین کا اعلیٰ مرکز ہے۔ اس ادارے نے بہت تیزی سے تعلیمی پھیلائو کو ممکن بنایا۔
نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ یہاں تین ممتاز اسپیکرٹرم جیسے اسکولز آف بزنس اسٹیڈیز ، اکنامکس اینڈ سائنسز اور میتھمیٹس اینڈ کمپورٹر سائنس کی جامع تعلیم دی جاتی ہے۔ ہمیں اپنے ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے کام کرنا ہے۔ طلبہ ہمارا عظیم اثاثہ ہیں۔ آج ہمیں یہ عہد کرنا چاہیے کہ ہم اپنے وطن وقوم کی خدمت اور فلاحی کاموں میں اپنے لوگوں کی مدد کریں گے۔ آپ مستقبل کے لیڈرہو۔ میں اتنا ضرور جانتا ہوں کہ آئی بی اے کے ایکشن، فیصلوں اور آئیڈیاز سے ہم اپنے سماج کو بدل سکتے ہیں۔ آپ معاشرے کے باوقار شہری ہو، اور آپ کو اپنے لوگوں کی خدمت کرنی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر ہمارا پڑھا لکھا طبقہ آئے گا تو ملک ترقی کرے گا۔ آپ اپنے بلند جذبوں سے ہر مشکل پر قابو پا سکتے ہو۔ پاکستان میں مختلف تہذبت سے تعلق رکھنے والی اقوام آباد ہیں لیکن سب کا جذبہ وطن عزیز کے لیے یکساں ہے۔ آپ تعلیمی میدان میں انقلاب برپا کرسکتے ہو۔ امید ہے کہ آپ پاکستان کو دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کرو گے۔ جیسا کہ نیلسن منڈیلا نے کہا تھا، ’’تعلیم وہ طاقتورہتھیار ہے جس سے دنیا کو بدلا جاسکتاہے۔ امید کرتا ہوں کہ ایک ذمہ دار شہری کی طرح آپ بھی ملک کی خوشحالی میں اپنا مثبت کردار ادا کرو گے
انہوں نے کہا کہ تعلیم آگے بڑھنے کا میسر اور یقینی ذریعہ ہے اور آئیں پاکستان کو امن کا گہوراہ بنائیں۔ انسانی سماج و رویہ کو اگر کوئی تبدیل کرسکتا ہے تووہ صرف تعلیم ہی ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ آپ صرف اپنے انتخاب شدہ شعبے میں کام کرنے والے نہ بنیں بلکہ اُسے لیڈ کرنے والے بنیں۔ لیڈر شپ کا مطلب صرف ایک ٹائٹل نہیں بلکہ یہ ایک بڑی ذمہ داری ہے۔ آپ کو مستقل جدوجہد کرنی ہے تاکہ آپ خوب سے خوب تر ہوجائیں او ر اپنی کامیابیوں اور ناکامیوں کی وجہ جان سکی۔ مجھے یقین ہے کہ آئی بی اے کے طلبا اپنی قابلیت سے دنیا کو متاثر کرسکو گے۔ میں تمام کامیاب طلبہ کو ایک بار پھر سے مبارکباد دیتا ہوں اور انہیں ان کے روشن مستقبل کی نوید سناتا ہو۔