پکا قلعہ گراؤنڈ آپ کے دلوں سے چھوٹا پڑ گیا ہے۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
پکا قلعے کی دیواریں پیپلز پارٹی کے ظلم کی گواہ ہیں، آج حیدرآباد کے عوام نے پیپلز پارٹی کی سیاسی قبر پکا قلعہ گراؤنڈ میں بنا دی ہے۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
پکا قلعہ گراؤنڈ آپ کے دلوں سے چھوٹا پڑ گیا ہے۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
حیدرآباد : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان ڈسٹرکٹ حیدرآباد کے زیرِ اہتمام پکا قلعہ گراؤنڈ میں عظیم الشان عوامی جلسہ کا انعقاد کیا گیا۔ جلسہ میں کنوینر ڈاکٹر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، ڈپٹی کنوینر انیس احمد قائم خانی سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ حیدراباد والوں تم نے آج قوم کی عزت رکھ لی ہے یہ پکا قلعہ گراؤنڈ آپ کے دلوں سے چھوٹا پڑ گیا ہے ایسا جلسہ اب تک کی الیکشن کیمپین میں کوئی جماعت نہیں کرسکی ہے اس سرد رات میں آپ کے جذبات کی حرارت نے وہ گرمی پیدا کر دی ہے کہ آپ کا دشمن آج اپنی موت آپ مر گیا ہے آج حیدراباد کے انتخابات کا نتیجہ سامنے آگیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی یہ قوم تم سے 15 سالوں میں سندھ کے شہری علاقوں کے عوام کی حلال کمائی کے ٹیکس کی 22 ہزار ارب سے تم نے کرپشن کر کے 50 60 ہزار ارب کمائے ہیں ایک ایک پیسے کا حساب یہ شہر حیدرآباد لے گا، 20 ستمبر 1988 کو پیپلز پارٹی کے مسلح دہشتگردوں نے چند گھنٹوں میں سینکڑوں مہاجر نوجوانوں کو شہید کردیا تھا جس کہ بعد بھی صبر سے کام لیتے ہوئے اپنا دل بڑا کر کے محترمہ بے نظیر بھٹو کو وزیراعظم بنایا تھا۔
انہوں نے اقتدار میں آکر ایم کیو ایم پر دو بار آپریشن مسلط کیے ہیں اس ہی پکا قلعے کی دیواریں پیپلز پارٹی کے ظلم کی گواہ ہیں لیکن آج حیدرآباد کے عوام نے پیپلز پارٹی کی سیاسی قبر اس ہی پکا قلعہ گراؤنڈ میں بنا دی ہے 75 سال بعد یہ تسلیم کر لیا گیا ہے یہ پاکستان بنانے والوں کی اولادیں ہی پاکستان چلا سکتی ہیں۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ موروثی خاندانوں کے بجائے 23 کروڑ عوام کی حکمرانی کی جو گارنٹی دے گا حیدرآباد ان کے کے ساتھ چلے گا ہماری تدبیر ہماری تحریک ہمارا صبر آج حیدرآباد جیت گیا ہے کل میرپور خاص جیتے گا 8 فروری کا سورج جب ڈوب رہا ہوگا تو ظالموں کا زور بھی ڈوب چکا ہوگا تو وہ رات فروری آپ سب نے اللہ تعالیٰ کے حضور سجدہ شکرانہ ادا کرنا ہے۔
این اے 219 کے نامزد امیدوار عبد علیم خانزادہ نے کہا کہ آج کے اس جم غفیر نے ثابت کر دیا ہے کہ آٹھ فروری کو صرف اعلان ہونا ہے جیت ایم کیو ایم پاکستان کی ہوگی پیپلز پارٹی والے جب حقوق کی سطح کو دیکھیں گے تو وہ وراثت والی نام بھول جائیں گی اور انشاءاللہ انے والا جو وقت ہے وہ اپ لوگوں کا ہے حق پرستوں کا ہے اور تمام کامیابیاں آپ لوگوں کی قدم چومیں گی۔
اس موقع پر نامزد امیدوار پی ایس 64 راشد خان نے کہا کہ یہ لوگ جو حیدراباد کو فتح کرنے کے لیے ائے ہیں وہ اپنے منہ کی کھائیں گے۔ اس الیکشن کے بعد بلدیہ عظمیٰ بھی واپس لینگے۔نامزد امیدوار پی ایس 62 صابر قائم خانی نے کہا کہ اج بھی پاکستان کا نعرہ لگا رہے ہیں اور یہ بتا کے لگا رہے ہیں کہ اس پاکستان کو ہم نے بنایا تھا اس کو بچانے کا وقت آگیا ہے اور انشاءاللہ تعالی بچا کے دکھائیں گے۔
پی ایس 65 کے نامزد امیدوار ناصر قرشی نے کہا کہ اٹھ فروری کا جو سورج ہوگا وہ حق پرستوں کی فتح کا ہوگا ۔جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر عرفان گل مگسی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے جو لوگ سائیکل پر سوار تھے آج ان کے پاس چار چار لینڈ کروزر موجود ہیں دونوں ہاتھوں سے ملک کی دولت لوٹ رہے ہیں۔