Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

‏کرائم سین یونٹ نے جائے وکو سِیل کرکے شواہد اکٹھے کرلیے۔

‏ہیڈ کانسٹیبل کو فوری آغا خان ہسپتال منتقل کروادیا گیا ہے۔

0

‏کرائم سین یونٹ نے جائے وکو سِیل کرکے شواہد اکٹھے کرلیے۔

کراچی : نارتھ کراچی سیکٹر 5ایم نازیہ اسکوائر پر پولیس اہلکار ہیڈ کانسٹیبل وحید ولد طارق پرویز پر فائرنگ ہوئی۔ ‏ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس پی نیو کراچی ڈویژن سے واقعے کی تفصیلات حاصل کی۔ ‏جناب ایس ایس پی سینٹرل نے آغا خان ہسپتال کا دورہ بھی کیا اور زخمی ہیڈ کانسٹیبل کے لواحقین سے ملاقات کی اور علاج معالجہ کی تفصیلات حاصل کی بعدازاں ایس ایس پی سینٹرل بلال کالونی کی حدود میں جائے وقوعہ پر موجود ہیں جہاں پولیس کارروائی کی جارہی ہے۔

‏ایس پی نیو کراچی ڈویژن، ایس ایچ او بلال کالونی جائے وقوعہ پر موجود ہیں۔ ‏کرائم سین یونٹ نے جائے کو سِیل کرکے شواہد اکٹھے کرلیے ہیں۔ ‏ہیڈ کانسٹیبل سیکیورٹی 1 میں تعینات تھا اور ایک جج کے ساتھ بحیثیت گن من فرائض انجام دے رہا تھا۔ ‏ہیڈ کانسٹیبل اس سے قبل خواجہ اجمیر نگری تھانہ اور بلال کالونی تھانے میں بھی تعینات رہا ہے۔ ‏ہیڈ کانسٹیبل کو فوری آغا خان ہسپتال منتقل کروادیا گیا ہے۔ ‏ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل نے واقعے کی ہر زاویے سے تحقیقات اور ملزمان کی فوری گرفتاری کے احکامات دے دیے۔

Comments
Loading...