اسٹریٹ کرائم میں ہونے والے جانی نقصان پر انتہائی تشویش ہوئی۔ آفاق احمد
پولیس کی ذمہ داری امن وامان کو یقینی بنانا ہے نا کہ سیاسی مخالفین کچلنا۔ آفاق احمد
اسٹریٹ کرائم میں ہونے والے جانی نقصان پر انتہائی تشویش ہوئی۔ آفاق احمد
کراچی : مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے چیئرمین آفاق احمد نے اپنی رہائشگاہ پر سٹی کورٹ سے آئے وکلاء کے ایک وفد سے ملاقات کی جس میں انہوں نے شہر میں بڑھتی اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں اور ان میں ہونے والے جانی نقصان پرگہرے غم و غصے کا اظہار کیا۔
آفاق احمد نے کہا کہ شہر اسٹریٹ کریمنل کے رحم وکرم پر ہے۔ پولیس کی ذمہ داری امن وامان کو یقینی بنانا ہے نا کہ سیاسی مخالفین کچلنا۔ غیرقانونی تارکین وطن آج بھی آزادانہ دندناتے گھوم رہے ہیں۔ اسٹریٹ کرائم میں ہونے والے جانی نقصان پر انتہائی تشویش ہوئی۔ پولیس کی ذمہ داری امن وامان کو یقینی بنانا ہے نا کہ سیاسی مخالفین کچلنے کیلئے مامور کر کے جرائم پیشہ عناصر کی راہموار کرنا۔
رواں سال محض 2 ماہ کے دوران ڈکیتی کی وارداتوں میں 2 سالہ حورین سمیت 35 سے زائد معصوم شہریوں کو موت کی آغوش میں دھکیلا جا چکا ہے جبکہ درجنوں زخمی ہونے کے سبب مفلوجی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔
چند ماہ قبل پاک افواج کی جانب سے غیر قانونی تارکین اور افغان باشندوں کے انخلاء کے حوالے سے اٹھائے جانے والا اقدام خوش آئند تھا لیکن شاید وہ بھی کسی مصلحت کا شکار بن گیا ہے اور اس سے حاصل ہونے والے نتائج بھی کھٹائی میں پڑگئے ہیں آج بھی غیر قانونی تارکین اور افغان باشندے شہر کی شاہراہوں پر آزادانہ دندناتے دکھائی دیتے ہیں جبکہ مجرمانہ کارروائیوں میں ملوث ہونے کے پختہ ثبوتوں کے باوجود انکے خلاف کارروائی کو کوئی تیار نہیں
اب یہ سیاسی دباؤ ہے یا بیرونی، عوام کو خود فیصلہ کرنا ہوگا اور اپنی جان و مال کے تحفظ کی ذمہ داری خود اٹھانی ہوگی کیونکہ حکومت اور سیکیورٹی اداراے اپنی ذمہ داری نبھانے میں ناکام دکھائی دیتے ہیں۔