Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

ایم کیوایم نے عام خواتین کو جنرل سیٹوں پر اپنے مضبوط حلقوں سے نمائندگی دلوائی۔ کشور زہرا

نمایاں کارکردگی انجام دینے والی خواتین کو بیت المال سندھ کے ڈائیریکٹر عدنان مجید وسابقہ ایم این اے کشور زہرا نے اسناد تقسیم کیں

0

ایم کیوایم نے عام خواتین کو جنرل سیٹوں پر اپنے مضبوط حلقوں سے نمائندگی دلوائی۔ کشور زہرا

کراچی : عالمی یوم خواتین کے موقع پر ایم کیوایم پاکستان کی سابق ایم این اے کشور زہرا کے فنڈ سے ڈسٹرک سینٹرل گلشن شمیم میں 2010 سے تعمیر کردہ دومین ووکیشنل سینٹر جہاں بیت المال کے مالی تعاون سے خواتین کو تعلیمی اور تربیتی کورسز کا باقائدگی سے انعقاد ہورہا ہے جہاں جدید کمپیوٹر لیب بھی بنائی گئی ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق حق پرست ایم این اے کشور ز ہرانے کہا کہ عقل حیران ہے کہ ہم خواتین کی آبادی تصدیق شدہ اعداد شمار کے مطابق پچاس فیصد ہے، لیکن سرکاری و پارلیمانی اداروں میں نمائندگی بہت کم ہے۔ اب الیکشن کمیشن ہی کو لے لیں، جیسے کہ جنرل سیٹ کے لئے سیاسی جماعتوں کو پابند کیا بھی تو صرف پانچ فیصد حلقوں کے لئے لیکن اصل بات اس میں شامل کرنا بھول گئے، کہ خواتین کو بھی وہ حلقے دئے جائیں جو ان کے جانے مانے ہوں۔ سو تمام تر پارٹیوں نے خواتین کے لئے وہ حلقے مختص کئے جو پارٹی کی دسترس سے باہر تھے۔ اگرخواتین کہیں سےجیتی بھی ہیں تو صرف جاگیردارانہ نظام کے تحت وراثت میں لیکن ایم کیوایم نے عام خواتین کو جنرل سیٹوں پر اپنے مضبوط حلقوں سے نمائندگی دلوائی۔

جن میں بلقیس مختار نارتھ ناظم آباد سے ریحانہ نسرین فیڈرل بی ایریا سے خوش بخت شجاعت نے ڈیفنس سے کامیابی حاصل کی اور 2024 میں ایک نیا چہرہ آسیہ اسحاق کو بھی اپنے مضبوط ترین حلقے شاہ فیصل سے سرخرو کروایا گیا ۔آج خواتین کے عالمی دن کے موقع پر الیکشن کمیشن سے مطالبہ ہے کہ خواتین کی نمائندگی بڑھانے کے لئے سیاسی جماعتوں کو پابند کیا جائے کہ وہ اپنے مضبوط حلقے عورتوں کے لئے وقف کریں ۔

تقریب سے پاکستان بیت المال سندھ کے ڈائیریکٹر ڈاکٹر عدنان مجید نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کے لئے نیک خواہشات کے پیغام سے کیا، تقریب کے آخر میں کامیاب طالبات میں اسناد تقسیم کی گئیں۔ایم کیوایم کی سابق کونسلر ڈسٹرک سینٹرل وموجودہ کو آرڈینیٹر دومین کنونشن سینٹر شہناز ہاشمی نے بھی خطاب کیا اور اپنے تعریفی کلمات سے خواتین کے جذبات کو اجا گر کیا اس موقع پر فارغ التحصیل اور نمایاں کارکردگی انجام دینے والی خواتین کو بیت المال سندھ کے ڈائیریکٹر عدنان مجید وسابقہ ایم این اے کشور زہرا نے اسناد تقسیم کیں۔

Comments
Loading...