پاکستان کی سیکورٹی فورسز کو سلام تحسین پیش کرتے ہیں۔ ڈاکٹر عشرت العبادخان
شہید فوجی جوانوں اور 21مسافروں کی شہادت پر دکھ ہے۔ ڈاکٹر عشرت العبادخان
پاکستان کی سیکورٹی فورسز کو سلام تحسین پیش کرتے ہیں۔ ڈاکٹر عشرت العبادخان
تفصیلات کے مطابق بلوچستان واقعہ جعفر ایکسپریس پر سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کا ردعمل سامنے آگیا۔ ڈاکٹر عشرت العبادخان نے کہا کہ پاکستان کی سیکورٹی فورسز کو سلام تحسین پیش کرتے ہیں۔ شہید فوجی جوانوں اور 21مسافروں کی شہادت پر دکھ ہے۔ بلوچستان میں دہشت گردوں کو مذید چھوٹ نہ دی جائے وقت آگیا کہ اب حتمی فیصلے کئے جائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جعفر ایکسپریس کا واقعہ بھارتی سورماؤں کی بدترین کوشش ہے پاکستان کی افواج ملک دشمنوں کو نیست ونابود کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ ملک میں دہشت گردی کی لہر کے خاتمے کے لئے ہم ہی نہیں پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ ہے۔ متاثرہ خاندانوں ست دلی تعزیت کرتے ہیں۔ فوجی جوانوں کو سلام تحسین شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ اے پی سی بلا کر فوری نوعیت کے فیصلے لئے جائیں۔ ملک میں مکک دشمنوں اور ایجنٹوں کی کوئی گنجائش نہیں۔