Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

شاہراہ نورجہاں، انڈا موڑ پر کے ایم سی کی جانب سے لائیٹ لگانے کا کام شروع کردیا گیا

عوام کی طرف سے شکایت موصول ہونے پر چئیرمین یوسی 2، فرحان سہیل نے کے ایم سی کو درخواست لکھی تھی۔

0

شاہراہ نورجہاں، انڈا موڑ پر کے ایم سی کی جانب سے لائیٹ لگانے کا کام شروع کردیا گیا

کراچی : نارتھ ناظم آباد یوسی 2، انڈا موڑ سے قلندریا چورنگی تک کی سڑک کی تعمیر مکمل کرلی گئی ہے۔ لیکن یہاں اسٹریٹ لائیٹ کا کام ہونا باقی تھا۔ جس پر علاقہ مکین نے یوسی 2 چئیرمین فرحان سہیل کو شکایت کی اور ان سے درخواست کی کہ انڈا موڑ سے قلندریا چورنگی تک کی مین شاہراہ جس کو شاہراہ نورجہاں کے نام سے جانا جاتا ہے، پر اسٹریٹ لائیٹ لگوائی جائیں۔

نارتھ ناظم آباد یوسی 2 چئیرمین فرحان سہیل نے اس حوالے سے علاقہ مکین کو یقین دہانی کرائی تھی کہ اس کام جو وہ جلد کروادیں گے۔ اس حوالے سے چئیرمین فرحان سہیل نے کے ایم سی، میونسپل کمشنر کو درخواست لکھی اور اس میں اس کام کو جلد از جلد کرانے کو کہا۔

KMC has started the work of installing lights on Shahrah Noor Jahan, Anda Mor to Qalandaria Chowrangi
KMC has started the work of installing lights on Shahrah Noor Jahan, Anda Mor to Qalandaria Chowrangi

کے ایم سی نے اس پر ایکشن لیتے ہوئے آج رات گئے اس کام کو کرانا شروع کردیا تھا۔ لیکن پھر کچھ وجوہات کی بنا پر اس کام کو روکنا پڑ گیا۔ نمی ہونے کی وجہ سے لائیٹ شارٹ ہورہی تھیں۔ جس پر انہوں نے چئیرمین فرحان سہیل کو موقعہ پر بلایا اور تفصیل سے بھی آگاہ کیا۔ فل حال رات گئے اس کام کو روک دیا گیا ہے اور کل دن میں باقی پول پر لائیٹ لگانے کے کام کو انجام دیا جائے گا۔

اہل محلہ کا جماعت اسلامی، نارتھ ناظم آباد یوسی 2 چئیرمین اور کے ایم سی کا شکریہ کہ انہوں نے عوام کے مسائل کو دیکھتے ہوئے انڈا موڑ سے قلندریا چورنگی تک کی اسٹریٹ لائیٹ کا کام شروع کرادیا۔

اس موقع پر نارتھ نارتھ ناظم آباد یوسی 2 کونسلر منیب وسیم بھی موجود تھے۔ عوام نے چئیرمین اور کونسلر سے حیدر فوڈز سے شادمان ٹاون نمبر 1 تک کی اسٹریٹ لائیٹ کے بارے میں بتایا اور ان کو بھی لگوانے کی درخوست کی۔

اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے جناب شاہد حسین، عبدلباسط، اورنگ زیب اور علاقہ کے لوگ بھی موجود تھے۔ اورنگ زیب صاحب کا کہنا تھا کہ یہ کام مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب، ڈاکٹر عاصم اور استاد مسرور احسن کی ہدایت پر کیا جارہا ہے۔ شاہراہ نورجہاں کی اسٹریٹ لائیٹ لگانے کا کام میگا پروجیکٹ میں موجود تھا۔ مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب کی ہدایت پر کے ایم سی اسٹریٹ لائیٹ لگا رہی ہے۔

Comments
Loading...