Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

جمال احمدکی کاوشوں سے کے-الیکٹرک کی جانب سے یوسی 24 کے بی آر میں عوام کی سہولت کے لیئے کیمپ قائم کردیا گیا

ممبر صوبائی اسمبلی جمال احمد بھائی نے کے الیکٹرک کی جانب سے لگائے گئے کیمپ کا وزٹ کیا

0

جمال احمدکی کاوشوں سے کے-الیکٹرک کی جانب سے یوسی 24 کے بی آر میں عوام کی سہولت کے لیئے کیمپ قائم کردیا گیا

تفصیلات کے مطابق نارتھ ناظم آباد یوسی 24 کی رہائشیوں کو بجلی کی بندش کا سامنا تھا۔ اس حوالے سے عوام نے کچھ دنوں پہلے بھی احتجاج ریکارڈ کرایا تھا۔ جس میں عوام کی پریشانیوں کو حل کرنے کے لئے جمال احمد نے اہم قردار ادا کیا اور کے-الیکٹرک کے افسران سے اس بارے میں بات بھی کی۔

ممبر صوبائی اسمبلی جمال احمد کی کاوشوں سے کے-الیکٹرک کی جانب سے یوسی 24 کے بی آر میں عوام کی سہولت کے لیئے کیمپ لگایا گیا۔ ممبر صوبائی اسمبلی جمال احمد نے کے-الیکٹرک کی جانب سے لگائے گئے کیمپ کا وزٹ کیا۔ کے الیکٹرک کے جی ایم سے ملاقات کی۔

علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد میں مکینوں نے اپنے بل کی قسطیں کروائی اور بل صحیح کروائے۔ اس موقع پر ٹاؤن ممبر عدنان جمال یوسی کے زمہ داران اور کارکنان بھی موجود تھے۔ عوام نے جمال احمد اور ایم کیو ایم پاکستان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

Comments
Loading...