سہراب گوٹھ کے علاقے علی گڑھ سوسائٹی کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ
گرفتار ملزم کے قبضے سے غیرقانونی پسٹل بمعہ ایمونیشن اور چلیدہ خولز برآمد۔
سہراب گوٹھ کے علاقے علی گڑھ سوسائٹی کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ
کراچی : ایسٹ، تھانہ سہراب گوٹھ کے علاقے علی گڑھ سوسائٹی کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ۔ دوطرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 01 ملزم نصیر ولد روزی زخمی حالت میں گرفتار، جبکہ 02 ساتھی ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے غیرقانونی پسٹل بمعہ ایمونیشن اور چلیدہ خولز برآمد۔
زخمی حالت میں گرفتار ملزم کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ ساتھی ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ پولیس کی جانب سے ضابطے کی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے، ملزم کا کرمنل ریکارڈ حاصل کیا جارہا ہے۔