Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث شہر میں پانی کا بحران بھی پیدا ہوگیا ہے۔ محمد فاروق

کے الیکٹرک کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف جماعت اسلامی کے ممبر سندھ اسمبلی محمد فاروق نے سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع کروادی

0

بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث شہر میں پانی کا بحران بھی پیدا ہوگیا ہے۔ محمد فاروق

کراچی : کے-الیکٹرک کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف جماعت اسلامی کے ممبر سندھ اسمبلی محمد فاروق نے سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع کروادی۔ کراچی کے شہری کے الیکٹرک کی مہنگی ترین بجلی صرف کے الیکٹرک سے خریدنے پر مجبور ہیں۔ کراچی کی عوام وقت پر بل ادا کرنے کے باوجود روزانہ 3 سے 18 گھنٹے کی بدترین لوڈشیڈنگ کا شکار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث شہر میں پانی کا بحران بھی پیدا ہوگیا ہے۔ میٹرک کے طلبہ کو امتحانی مراکز میں بجلی نہ ہونے سے شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ نیپرا فوری نوٹس لے کر کے الیکٹرک کے خلاف کاروائی کرے۔ بلاتعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائے۔

Comments
Loading...