سیکٹر 11اے، نارتھ کراچی میں ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی
ملزمان کا تعاقب کرتے ہوئے موٹر سائیکل گشت پر سوار پولیس اہلکار گر کر زخمی ہوئے
سیکٹر 11اے، نارتھ کراچی میں ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی
تفصیلات کے مطابق بمقام فیلکن ہاؤس سکول سیکٹر 11اے نارتھ کراچی میں علاقہ پولیس نےنامعلوم افراد کو موٹر سائیکل پر سوار 6 اشخاص کو مشکوک جان کر روکنے کا اشارہ کیا۔ ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم کو گولی لگی، مگر موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے تمام ملزمان فرار ہوگئے۔
ملزمان کا تعاقب کرتے ہوئے موٹر سائیکل گشت پر سوار پولیس اہلکار گر کر زخمی ہوئے۔ جن کے نام پی سی دانیال ولد محمد صدیق بکل نمبر 49114 پی سی حسان صدیق ولد محمد اسلم صدیقی زخمی ہوئے۔ پولیس اہلکاروں کو ایمرجنسی ٹریٹمنٹ شیڈ ہسپتال میں دی گئی۔ جس کے بعد میڈیکل لیٹر دے کر علاج معالجہ کے لیے عباسی شہید ہسپتال روانہ کیا گیا۔ جبکہ مفرور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔