موجودہ حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے ہمیں اپنے علاقوں کے تعلیمی اداروں و دیگر نظام کو بہتر کرنے میں اپنا کردار ادا کرنا ہے تاکہ ہمارا مستقبل روشن ہو سکے۔ نسرین جلیل
ایم کیو ایم پاکستان شعبہ خواتین کے زیر اہتمام تنظیم نو کا اجلاس مرکز بہادر آباد سے متصل پارک میں منعقد ہوا
ایم کیو ایم پاکستان نے ماضی میں گھریلو خواتین کو جمع کیا اور پڑھو اور بڑھو کے نام سے کورسز کروائےاب ہم اس طرح کا دوسرا پروگرام شروع کرنے جا رہے ہیں جس میں آپ سب کو ہمارا ساتھ دینا ہے۔کشور زہرہ
کراچی : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان شعبہ خواتین کے زیر اہتمام تنظیم نو کا اجلاس مرکز بہادر آباد سے متصل پارک میں منعقد کیا گیا۔اجلاس میں سینئر رہنما نسرین جلیل ، کشور زہرہ ، نائلہ لطیف ، بلقیس، منگلہ شرما و دیگر نے شرکت کی۔
اس موقع پر نسرین جلیل نے اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہاں موجود تمام ذمہ داران مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے اپنے گھریلو کام کے ساتھ اس قوم کیلئے ہر دور میں جدوجہد کی، خواتین ونگ کی کارکنان کو اب بہت محنت کرنی ہے اور بلہ رنگ و نسل و مذہب خواتین اور تعلیم کیلئے ایسے کام کرنے ہیں کہ جیسے پہلے کئے جاتے تھے ہمیں آج کے موجودہ حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے علاقوں کے تعلیمی اداروں کو بہتر کرنے میں اپنا کردار ادا کرنا ہے تاکہ ہمارا مستقبل روشن ہو سکے ہم اور آپ اس قوم کی معمار اور ایم کیو ایم پاکستان کی ریڈ کی ہڈی ہیں ہم نے ہر مشکل وقت میں اپنے قوم کو سنبھالا ہے اور ہم آگے بھی اس کام کو کرنے کیلئے تیار ہیں ہم نے اس قوم کیلئے ایسی قربانیاں دی ہیں جس کی کہیں نوید نہیں ملتی اور آخر میں ہمیں موجودہ دور کو مد نظر رکھتے ہوئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کو سیکھنا ہے اور اسے استعمال کرتے ہوئے اپنے کام کو آسان کرنا ہے۔
اس موقع پر کشور زہرہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اس وقت کی موجودہ انچارج سکندر خاتون کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں کہ انہوں نے اس وقت اس شعبے کی ذمہ داری سنبھالی کہ جس وقت ایم کیو ایم پاکستان بہت مشکلات میں تھی لیکن اس مشکل کے باوجود انہوں نے بخوبی اپنی ذمہ داریاں سرانجام دیں۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان نے ماضی میں گھریلو خواتین کو جمع کیا اور پڑھو اور بڑھو کے نام سے موجودہ دور کے مطابق کورسز کروائے اور انہیں تعلیم دینا شروع کی جس میں خواتین نے بھرپور جذبہ کے ساتھ حصہ لیا اور اس سے صلاحیت حاصل کی اور اب ہم اس طرح کا دوسرا پروگرام شروع کرنے جا رہے ہیں جس میں آپ سب کو ہمارا ساتھ دینا ہے۔
اس موقع پر حق پرست اراکین صوبائی اسمبلی سکندر خاتون ، کراچی کے مختلف ٹاؤن سے تعلق رکھنے والی خواتین کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔