Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

تفتیشی نظام کو مزید فعال کرنے کے لئے، کراچی پولیس کا ٹریننگ سیشن

لیکچرز میں، شعبہ تفتیش میں شناخت پریڈ کے عمل کو یقینی بنائے جانے پر زور دیا گیا

0

تفتیشی نظام کو مزید فعال کرنے کے لئے، کراچی پولیس کا ٹریننگ سیشن

کراچی : تفتیشی نظام کو مزید فعال کرنے کے لئے، کراچی پولیس کا ٹریننگ سیشن۔ ڈی آئی جی انوسٹی گیشن ذوالفقار علی مہر نے کہا کہ فارنزک ثبوتوں کو کیس فائیل کا لازمی حصہ بنایا جائے۔

بیرسٹر شاھدہ جمیل، سابقہ وفاقی وزیر و جج، نیاز احمد صدیقی، سابقہ آئی جی سندھ، فوزیہ طارق ماسٹر ٹرینر نے سیشن میں تفتیش کے امور پر لیکچر دیئے۔ لیکچرز میں، شعبہ تفتیش میں شناخت پریڈ کے عمل کو یقینی بنائے جانے پر زور دیا گیا۔ مختلف اضلاع کی تفتیشی رپورٹس کو ایک جگہ ڈیٹابینک میں محفوظ کرنے کے حوالے سے، اقدامات پر بحث کی گئی۔ مفرور ملزمان کی پراپرٹی ضبط کرنے، زیر استعمال موبائل سمز بلاک کرنے کے قانونی اقدامات کو اجاگر کیا گیا۔

ٹریننگ سیشن، آئی جی سندھ غلام نبی میمن، اور ایڈیشنل آئی جی عمران یعقوب منہاس کی خصوصی ہدایت پر ڈی آئی جی انوسٹی گیشن ذوالفقار علی مہر نے منقعد کیا ۔ ڈی آئی جی انوسٹی گیشن ذوالفقار علی مہر نے، سپروائیزی آفیسرز کو خصوصی ہدایت کی کہ، موقع کے تمام شواہد، فارنزک و کیمیکل رپورٹس، تفتیشی فائیل کا لازمی حصہ ہونا چاہیئں۔ آخر میں، اچھا کام کرنے والے افسران کو تعریفی اسناد دی گئیں۔

Comments
Loading...