نیو کراچی انڈسٹریل ایریا کی حدود خمیسو گوٹھ میں پولیس کا گرینڈ کامبنگ سرچ آپریشن
آپریشن نیو کراچی ڈویژن پولیس نے خمیسو گوٹھ اور اطراف میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کیا
نیو کراچی انڈسٹریل ایریا کی حدود خمیسو گوٹھ میں پولیس کا گرینڈ کامبنگ سرچ آپریشن
کراچی : نیو کراچی انڈسٹریل ایریا کی حدود خمیسو گوٹھ میں پولیس کا گرینڈ کامبنگ سرچ آپریشن۔ جناب ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ سینٹرل کے مختلف ڈویژنز میں کامبنگ سرچ آپریشن کیا گیا۔ آپریشن نیو کراچی ڈویژن پولیس نے خمیسو گوٹھ اور اطراف میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کیا گیا۔
ایس ڈی پی او نیو کراچی کی سربراہی میں نیو کراچی ڈویژن کے ایس ایچ اوز، لیڈیز سرچر، انٹیلیجنس اسٹاف اور پولیس موبائل نے آپریشن میں حصہ لیا۔ پولیس نے گھر گھر تلاشی کے دوران متعدد افراد کو تلاش ایپ کے ذریعے چیک کیا۔ دوران اپریشن چند مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا گیا ہے جن سے انٹروگیشن جاری ہے۔