Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

ضلع ملیر پولیس کے کمانڈر، کاشف آفتاب عباسی کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد

ایس ایس پی ضلع ملیر نے تھانہ ابراھیم حیدری میں منعقدہ کھلی کچہری میں عوام الناس کے مسائل سنے۔

0

ضلع ملیر پولیس کے کمانڈر، کاشف آفتاب عباسی کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد

کراچی : ضلع ملیر پولیس کے کمانڈر، کاشف آفتاب عباسی کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد۔ ایس ایس پی ضلع ملیر نے تھانہ ابراھیم حیدری میں منعقدہ کھلی کچہری میں عوام الناس کے مسائل سنے۔ ابراھیم حیدری تھانہ کی حدود میں واقع جامعہ گوٹھ، الیاس گوٹھ، علی اکبر گوٹھ و دیگر دور افتادہ گوٹھوں سے آۓ لوگوں نے ایس ایس پی ملیر کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔

ضلعی پولیس افسر ملیر نے موقع پر ہی مزکورہ مسائل کے حل کے لیے فوری اقدامات کرنے کے احکامات جاری کیے۔ ایس ایس پی ضلع ملیر نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کا کام عوام کی جان مال اور عزت نفس کا تحفظ ہے۔ ھم ضلع ملیر کے عوام کے مسائل کے حل کے لیے خود انکے پاس تھانہ سطح پر ملاقاتیں کر رہے ہیں۔

آنے والے روز میں تھانہ کلچر میں مثبت تبدیلی دیکھنے کو ملے گی۔ مزید برآں ، ایس ایس پی کاشف عباسی کا کہنا تھا کہ ملیر پولیس ھر طرح کے سماج دشمن ، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کریگی۔

Comments
Loading...