Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

ایم کیو ایم ملک میں اس نوعیت کے کمپلینٹ سینٹر کا قیام عمل میں لانے والی پہلی جماعت بن گئی ہے۔ سید مصطفی کمال

ایم کیو ایم عوامی خدمت کے جزبے کو اپنے منفرد انداز میں عملی جامہ پہنا رہی ہے۔ سید مصطفی کمال

0

ایم کیو ایم اس نظام کے زریعے ایم این ایز، ایم پی ایز، زمہ داران اور کارکنان کا احتساب کرنے کا عزم بھی رکھتی ہے۔ سید مصطفی کمال

کراچی : ایم کیو ایم پاکستان نے مرکزی دفتر پاکستان ہاؤس میں کنیکٹ کپملین سینٹر کا افتتاح کر دیا۔ شکایات کے ازالے کے لئے ٹول فری نمبر 021111786021 کااجراء، سینئر مرکزی رہنماء سید مصطفی کمال کا شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک کے 25 کروڑ عوام کا سب سے بڑا مسئلہ ان کی شکایات اور مسائل کو سننے کے لئے کسی موثئر پلیٹ فارم کے نہ ہونے کا درپیش ہے، عوامی خدمت کے جزبے سے سرشارایم کیو ایم پاکستان نے 75 سالہ ملکی تاریخ میں ایک نئی بنیاد رکھ دی ہے۔

ان خیالات کا اظہار متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر مرکزی رہنماء و رکن قومی اسمبلی سید مصطفی کمال نے مرکزی دفتر پاکستان ہاؤس میں ایم کیو ایم کمپلینٹ سینٹر کی افتتاحی تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

سید مصطفی کمال نے کہا کہ ایم کیو ایم نے پورے پاکستان بلخصوص سندھ کے شہری علاقوں کو موثر اور منفرد آواز دے دی ہے جس کے ساتھ ایم کیو ایم ملک میں اس نوعیت کے کمپلینٹ سینٹر کا قیام عمل میں لانے والی پہلی جماعت بن گئی ہے، کسی بھی علاقے سے تعلق رکھنے والا شہری بلا رنگ نسل زبان کی تفریق کے اب گھربیٹھے24/7 اپنے جملہ مسائل و شکایات کے حل اور ازالے کے لئے ایم کیو ایم کے منتخب نمائندگان سے رابطہ کر سکتا ہے، ایم کیو ایم نے عوامی آواز کو حکام بالا تک پہنچانے اور اس کے بروقت سدباب کے لئے شہریوں کو مضبوط پلیٹ فارم مہیاء کر دیا ہے جو گھٹن زدہ ماحول میں تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہوگا، سید مصطفی کمال کا شرکاء کو بریف کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ شہری ٹول فری نمبر 021111786021 کے زریعے رابطہ کر کے کال سینٹر میں موجود ایجنٹ کو اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر بتا کر مسئلہ بتائیں ایم کیو ایم پاکستان کی مرکزی کمیٹی سمیت تمام ایم این ایز اور ایم پی ایز کو اسی لمحے مسئلہ ناصرف پہنچ جائے گا بلکہ حل کرنے کے عمل میں داخل ہو جائے گا۔

شکایت کنندہ کو کمپلینٹ سینٹر کی جانب سے ایک ٹریکنگ نمبر دیا جائے گا جس کے ذریعے وہ اپنی شکایت کے حل کی پروگریس پر نظر رکھ سکے گا، مسئلہ حل ہونے یا نہ ہونے کی صورت میں کمپلینٹ سینٹر کا کوالٹی اینڈ کنٹرول ڈپارٹمنٹ شکایت کنندہ سے رابطہ بھی کرے گا، مزید یہ کہ ایم کیو ایم اس نظام کے زریعے ایم این ایز، ایم پی ایز، زمہ داران اور کارکنان کے احتساب کرنے کا عزم بھی رکھتی ہے، ایم کیو ایم پاکستان کا جدت سے ہم آہنگ طریقوں کا مثبت استعمال کرکے عوام کو ان کی دہلیز پر ان کے مسائل کے حل کرنے کے اپنے وعدے کو نبھانے کی جانب یہ پہلا قدم ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم عملی جد و جہد پر یقین رکھتی ہے جس کا ثبوت کمپلینٹ سینٹر کا قیام ہے، آنے والے وقت میں لوگ اپنے مسائل کو حل ہوتا ہوا دیکھیں گے اس اقدام کا مقصد اپنی سیاست چمکانا نہیں بلکہ ایم کیو ایم عوام کے جائز حقوق اور ان کے فلاح و بہبود کے لئے جدوجہد کر رہی ہے۔

ایم کیو ایم عوامی خدمت کے جذبے کو اپنے منفرد انداز میں عملی جامہ پہنا رہی ہے۔ بعد ازاں سید مصطفی کمال نے سینئر مرکزی رہنماؤں ڈاکٹر فاروق ستار، انیس قائمخانی، سید امین الحق اور اراکین مرکزی کمیٹی کے ہمراہ ایم کیو ایم کمپلینٹ سینٹر کا افتتاح کیا، اس موقع پر حق پرست اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سمیت ذمہ داران و کارکنان کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

Comments
Loading...