Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

قرارداد میں آئی پی پیز کو قومی سلامتی کےلیےخطرہ قرار دے دیا

ایم کیوایم پاکستان نےآئی پی پیز کےخلاف سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی

0

آئی پی پیز کے ساتھ ہونے والے معاہدوں پر نظر ثانی کی جائے،قرارداد کا متن

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نےآئی پی پیز کےخلاف سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی، قرارداد قائد حزب اختلاف برائے سندھ اسمبلی علی خورشیدی اور رکن سندھ اسمبلی نجم مرزا نے جمع کروائی۔ سندھ اسمبلی میں جمع کروائی جانے والی قرار داد کے مطابق اگر کیپسٹی چارجز کی مد میں ادائیگیاں ہوتی رہیں تو یہ پاکستان کی بقا کا مسئلہ بن گا، صنعتی و گھریلو بجلی صارفین کےلیےفی یونٹ قیمت ناقابل برداشت ہوچکی ہے، آئی پی پیز کے ساتھ ماضی میں ہونے والے غلط معاہدوں کی وجہ سے شہریوں کیلئے بجلی کے ناجائز بھاری بل بھرنا ناممکن ہوگیا ہے۔

قرار داد کے متن کے مطابق آئی پی پیز کے ساتھ ہونے والے معاہدوں پر نظر ثانی کی جائے کیوں کہ معاہدوں پر مزید عملدرآمد ملک میں جاری ہوشربا مہنگائی کو بڑھائے گا جو عوام اور پاکستان کسی کے حق میں بہتر نہیں ہے۔

Comments
Loading...