Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی ہدایت پر جماعت اسلامی کراچی 31 جولائی کو گورنر ہاؤس پر دھرنا دے گی

امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان اسلام آباد دھرنے سے کراچی کےلئے روانہ

0

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی ہدایت پر جماعت اسلامی کراچی 31 جولائی کو گورنر ہاؤس پر دھرنا دے گی

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی ہدایت پر جماعت اسلامی کراچی 31 جولائی کو گورنر ہاؤس پر دھرنا دے گی۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان اسلام آباد دھرنے سے کراچی کےلئے روانہ۔ گورنر ہاؤس کے گھیراؤ کی تیاری کیلئے ادارہ نورحق کراچی میں اہم اجلاس طلب۔

کراچی کے تمام اضلاع اور ٹاؤنز کو دھرنے کی تیاریوں کی ہدایت کردی گئی۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے گزشتہ روز 31جولائی سے چاروں صوبوں کے گورنرہاؤسز پر دھرنے کااعلان کیاتھا۔ اسلام آباد دھرنے کے مطالبات کی منظوری تک ملک بھر میں احتجاج کو وسیع کرنے کا فیصلہ۔ حکومت بجلی اور پٹرولیم کی قیمتوں میں کمی کرکے اور مہنگائی سے عوام کو ریلیف دے، جماعت اسلامی کامطالبہ۔ مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہےگا۔

Comments
Loading...