جماعت اسلامی کراچی کا گورنر ہاؤس دھرنا موخر کر دیا گیا ہے ۔
اسماعیل ہانیہ شہید کی غائبانہ نماز جنازہ اج شام پانچ بجے نیو ایم اے جناح روڈ بلمقابل اسلامیہ کالج ادا کی جائے گی۔توفیق الدین صدیقی سیکریٹری جماعت اسلامی کراچی
جماعت اسلامی کراچی کا گورنر ہاؤس دھرنا موخر کر دیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق توفیق الدین صدیقی سیکریٹری جماعت اسلامی کراچی، نے کہا کہ اسماعیل ہانیہ صاحب کی شہادت کے باعث جماعت اسلامی کراچی کا گورنر ہاؤس دھرنا موخر کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسماعیل ہانیہ شہید کی غائبانہ نماز جنازہ اج شام پانچ بجے نیو ایم اے جناح روڈ بلمقابل اسلامیہ کالج ادا کی جائے گی۔
یاد رہے کہ آج شام 5 بجے کراچی شہر میں گورنر ہاوس پر جماعت اسلامی کراچی دھرنا دینے جارہی تھی۔ لیکن اب اس کو موخر کر دیا گیا ہے۔