نارتھ ناظم آباد، چئیرمین یوسی 2 فرحان سہیل، جے بلاک میں پانی کی لائین کے کام کا معائینہ کرنے پہنچ گئے
نارتھ ناظم آباد یوسی 2 چئیرمین فرحان سہیل نے واٹر کارپوریشن کے نمائیندوں سے ملاقات کی۔
نارتھ ناظم آباد، چئیرمین یوسی 2 فرحان سہیل، جے بلاک میں پانی کی لائین کے کام کا معائینہ کرنے پہنچ گئے
تفصیلات کے مطابق نارتھ ناظم آباد بلاک جے میں پانی کا ایک بڑا مسلہ موجود تھا۔ اس کو حل کرنے کے لئے کچھ مہینوں پہلے وہاں ایک بوسٹر بھی لگایا گیا لیکن مسلہ حل نہیں ہوا۔ اس کی وجہ سے علاقہ مکین کافی پریشان نظر آرہے تھے اور انہوں نے اپنی شکایت یوسی 2 چئیرمین فرحان سہیل کو کی تھی۔
فرحان سہیل نے اس حوالے سے واٹر کارپویشن سے بات کی اور ایک نئی لائین ڈالنے کا کام شروع کرادیا۔ علاقہ میں لائین ڈالی جاچکی ہے اور اب اس لائین کو مین لائین کے ساتھ ملانا ہے اور ووال بھی لگانا ہے۔ آج جب واٹر کارپوریشن کا عملہ اس کام کو سرانجام دے رہاتھا تو یوسی 2 چئیرمین فرحان سہیل خود وہاں پہنچ گئے۔
انہوں نے وہاں واٹر کارپوریشن کے عملے سے ملاقات کی اور کام کے حوالے سے بات کی۔ علاقہ مکین نے فرحان سہیل کا شکریہ ادا کیا۔