کراچی کے سافٹ امیج قائم کرنے میں یہ نمائش اہم کردار ادا کرے گی۔ سلمان عبداللہ مراد
ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد کی اکیسویں فارما ایشیا انٹرنیشنل نمائش میں شرکت
کراچی کے سافٹ امیج قائم کرنے میں یہ نمائش اہم کردار ادا کرے گی۔ سلمان عبداللہ مراد
کراچی : ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد کی اکیسویں فارما ایشیا انٹرنیشنل نمائش میں شرکت۔ ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے کہا کہ فارما سے متعلق 225 کمپنیوں کا کراچی آنا خوش آئند ہے۔ اس کانفرنس میں 17 ممالک کے 350 مندوبین کی کراچی آمد سے خوشی ہوئی۔ کراچی کے سافٹ امیج قائم کرنے میں یہ نمائش اہم کردار ادا کرے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ کراچی اور اندرون ملک سے 30 ہزار سے زائد کاروباری شخصیت اس کانفرنس کا دورہ کرچکے ہیں جو کامیابی کی علامت ہے۔ فارما کمپنیز معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں۔ چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں عوام سے کئے گئے وعدے پورے کررہے ہیں۔