Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

آپ کے تمام مسائل کا سنجیدگی کے حل کے مئیر کراچی اور تمام متعلقہ اداروں کو ہدایات دی ہیں۔ سعید غنی

ملاقات میں محمد فاروق اے بی، جاوید محمد علی اور سفیر بٹ بھی موجود تھے۔

0

آپ کے تمام مسائل کا سنجیدگی کے حل کے مئیر کراچی اور تمام متعلقہ اداروں کو ہدایات دی ہیں۔ سعید غنی

کراچی : کراچی الیکٹرانکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے وفد نے صدر رضوان عرفان کی سربراہی میں چار رکنی وفد نے بدھ کے روز وزیر بلدیات سندھ سعید غنی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں محمد فاروق اے بی، جاوید محمد علی اور سفیر بٹ بھی موجود تھے۔ اس موقع پر رضوان عرفان نے صوبائی وزیر کو صدر اور اطراف کے علاقوں میں درپیش مسائل بالخصوص، سیوریج، صفائی ستھرائی اور صدر کے اطراف میں قانونی و غیر قانونی پارکنگ کے باعث دکانداروں اور عوام کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ صدر میں بالخصوص عبداللہ ہارون روڈ اور ریگل ایریا و اطراف میں سیوریج کے بڑھتے ہوئے مسائل سے صوبائی وزیر کو آگاہ کیا۔

رضوان عرفان نے کہا کہ صدر کے اطراف میں جہاں غیرقانونی پارکنگ مافیا سرگرم ہوچکی ہیں وہاں قانونی طور پر پارکنگ پر متعین عملہ بھی موٹر سائیکل والوں کے لئے عذاب بن چکا ہے۔ اس وقت کے ایم سی، سندھ سولڈ ویسٹ اور واٹر بورڈ یہ تینوں اداروں کے حوالے سے پاکستان کی سب سے بڑی مارکیٹ کو درپیش مسائل سے چھٹکارا دلوانا ہوگا۔

سعید غنی نے کہا کہ کراچی الیکٹرانکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے وفد کی آمد پر ان کا خیرمقدم کرتا ہوں۔ اس وقت پاکستان بھر اور بالخصوص سندھ بھر میں معاشی استحکام کے لئے کاروباری طبقہ کو ریلیف کی فراہمی پارٹی کے منشور کا حصہ ہے۔ آپ کے تمام مسائل کا سنجیدگی کے حل کے مئیر کراچی اور تمام۔متعلقہ اداروں کو ہدایات دی ہیں۔ جلد ہی آپ کے تمام مسائل کا حل کردیا جائے گا۔

Comments
Loading...