Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفرز کے لئے بائیو میٹرک تصدیق لازمی کردی گئی

تمام نئی اور پرانی گاڑیوں کو رجسٹریشن یا ٹرانسفر کے عمل کے دوران بائیو میٹرک تصدیق کی ضرورت ہوگی، سینئر وزیر شرجیل انعام میمن

0

گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفرز کے لئے بائیو میٹرک تصدیق لازمی کردی گئی

کراچی : محکمہ ایکسائز حکومت سندھ کا اہم قدم، گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفرز کے لئے بائیو میٹرک تصدیق لازمی کردی گئی۔ سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ تمام نئی اور پرانی گاڑیوں کو رجسٹریشن یا ٹرانسفر کے عمل کے دوران بائیو میٹرک تصدیق کی ضرورت ہوگی۔ نئی پالیسی کے تحت تبدیلی تین مرحلوں میں نافذ کی جائے گی۔ یکم جولائی سے پہلے مرحلے میں نئی گاڑیوں کی رجسٹریشن کے لیے بائیو میٹرک تصدیق لازمی ہوگی۔ دوسرے مرحلے میں یکم نومبر سے گاڑیاں خرید کرنے والوں کی بائیو میٹرک تصدیق ہوگی۔ تیسرے مرحلے میں گاڑی فروخت کنندہ اور خرید کنندہ دونوں کی بائیو میٹرک تصدیق کی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم محکمہ ایکسائز میں تمام عمل کو مزید شفاف بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں، اور یہ صرف شروعات ہے۔ حکومت سندھ اس بات کو یقینی بنانا چاہتی ہے کہ سندھ عوامی خدمات میں ڈیجیٹائزیشن کے حوالے سے آگے بڑھے۔ گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر میں بائیو میٹرک تصدیق شفافیت کو فروغ دینے میں اہم سنگ میل ہے۔ بائیو میٹرک تصدیق سے خریداروں اور فروخت کنندگان کی شناخت، گاڑیوں کی غیر قانونی منتقلی اور شہریوں کو دھوکہ دہی سے بچانے میں مدد ملے گی۔ گاڑیوں کے مالکان بائیو میٹرک تصدیق کے عمل کو مکمل کرنے کے لیے نادرا ای سہولت مراکز یا کسی بھی ڈسٹرکٹ ایکسائز آفس سے رجوع کر سکتے ہیں۔

Comments
Loading...