Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

شاہراہِ نور جہاں کی حدود شادمان ٹاؤن میں پولیس کا اسٹریٹ کریمنلز کے ساتھ دو بدو مقابلہ

پولیس مقابلہ شادمان ٹاؤن نمبر 1 سیکٹر 14بی حدود تھانہ شاہراہ نور جہاں میں ہوا

0

شاہراہِ نور جہاں کی حدود شادمان ٹاؤن میں پولیس کا اسٹریٹ کریمنلز کے ساتھ دو بدو مقابلہ

کراچی : شاہراہِ نور جہاں کی حدود شادمان ٹاؤن میں پولیس کا اسٹریٹ کریمنلز کے ساتھ دو بدو مقابلہ۔ پولیس مقابلہ شادمان ٹاؤن نمبر 1 سیکٹر 14بی نزد ڈبل اے پکوان حدود تھانہ شاہراہ نور جہاں میں ہوا۔ دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 2 اسٹریٹ کریمنلز زخمی حالت میں گرفتار جبکہ دوران مقابلہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک راہگیر بچہ زخمی۔ گرفتار زخمی ملزمان کی شناخت اسٹیفن ولد شمعون اور جانسن ولد اسحاق کے نام سے ہوئی۔

ملزمان کے قبضے سے 30 بور پسٹل لوڈ میگزین ، اور موٹر سائیکل 70 برامد ہوئی۔ زخمی ملزمان کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ ملزمان کا ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔ برآمدہ موٹر سائیکل کا ریکارڈ بھی چیک کیا جارہا ہے۔

Comments
Loading...