ان کی کوشش ہے کہ آنے والے چار ماہ میں سندھ گیمز اور نیشنل گیمز سمیت دیگر اسپورٹس کے ایونٹ بھرپور طریقے سے منعقد کرائے جائیں۔ عبدالعلیم لاشاری
سندھ حکومت کی طرف سے قائم کردہ اسپورٹس کامپلیکس میں اسٹیل کلیش فینسنگ چیمپیئن شپ کے کوائیلیفانگ ٹرائلز اور پریکٹس سیشنز کا آغاز کردیا۔
ان کی کوشش ہے کہ آنے والے چار ماہ میں سندھ گیمز اور نیشنل گیمز سمیت دیگر اسپورٹس کے ایونٹ بھرپور طریقے سے منعقد کرائے جائیں۔ عبدالعلیم لاشاری
کراچی (30 اکتوبر): محکمہ اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز سندھ کے سیکریٹری عبدالعلیم لاشاری نے آج ناظم آباد میں سندھ حکومت کی طرف سے قائم کردہ اسپورٹس کامپلیکس میں اسٹیل کلیش فینسنگ چیمپیئن شپ کے کوائیلیفانگ ٹرائلز اور پریکٹس سیشنز کا آغاز کردیا۔
ٹی ایس ایف اسکولنگ سسٹم, سندھ فینسنگ ایسوسی ایشن اور محکمہ اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز کے تعاون سے منعقدہ پریکٹس سیشنز میں بوائرز اینڈ گرلز کی ٹیموں نے حصہ لیا, جبکہ بہت بڑی تعداد میں طلباء و طالبات اور انکے اساتذہ بھی شریک تھے. محکمے کے چیف انجنیئر اسلم مہر, ایکس ای این نجم شیخ, سید حبیب اللہ اور دیگر افسران بھی شریک تھے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری اسپورٹس عبدالعلیم لاشاری نے کہا کہ محکمے کے وزیر سردار محمد بخش مہر کی خصوصی ہدایات پر پورے صوبے میں اسپورٹس کی سرگرمیوں کا آغاز کیا جا رہا ہے اور اس حوالے سے محکمہ ایونٹ کیلنڈر بھی ترتیب دے رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان کی کوشش ہے کہ آنے والے چار ماہ میں سندھ گیمز اور نیشنل گیمز سمیت دیگر اسپورٹس کے ایونٹ بھرپور طریقے سے منعقد کرائے جائیں۔
عبدالعلیم لاشاری نے کہا کہ منسٹر اسپورٹس کی ذاتی دلچسپی اور ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے میں پورے صوبے میں موجود اسپورٹس کی سہولیات کا جائزہ لینے کے لیے اگلے ہفتے سے حیدرآباد کا دورہ کرونگا اور تمام اضلاع میں موجود سندھ حکومت کے میدانوں میں اب کھیلوں کی سرگرمیوں کو پروان چڑھانے کی حکمت عملی مرتب کی جائے گی۔