Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

پولیس نے معصوم بچیوں سے نازیبا حرکتیں اور زبردستی ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو شاہ لطیف کے علاقے سیکٹر 17اے سے گرفتار کیا۔

0

پولیس نے معصوم بچیوں سے نازیبا حرکتیں اور زبردستی ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

کراچی : ضلع ملیر پولیس کراچی کی کاروائی۔ شاہ لطیف پولیس نے معصوم بچیوں سے نازیبا حرکتیں اور زبردستی ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت قربان اللہ ولد حبیب اللہ کے نام سے ہوئی۔ پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو شاہ لطیف کے علاقے سیکٹر 17اے سے گرفتار کیا۔ صفاک درندہ ملزم قربان دونوں بچیوں کو چیز کے بہانے گاڑی میں بیٹھا کر اپنے ساتھ لے گیا تھا۔ گرفتار ملزم قربان گاڑی میں بٹھا کر معصوم بچیوں سے نازیبا حرکتیں اور زبردستی ہراساں کرتا رہا۔

شاہ لطیف پولیس کو فوری اطلاع ملتے ہی صفاک درندے کو چند ہی گھنٹوں میں گرفتار کرلیا گیا۔ صفاک درندہ گرفتار ملزم قربان نے دوران تفتیش اپنے جرم کا اعتراف بھی کرلیا۔ پولیس کی جانب سے گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔

Comments
Loading...