Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

نارتھ ناظم آباد یوسی 2 میں ترقیاتی کام تیزی کے ساتھ جاری یوسی چئیرمین اور کونسلر موجود

علاقہ میں موجود پانی کے ایک بڑے مسلہ کو حل کرنے کے لئے پانی کی لائین کو آگے بڑھایا گیا ہے۔

0

نارتھ ناظم آباد یوسی 2 میں ترقیاتی کام تیزی کے ساتھ جاری یوسی چئیرمین اور کونسلر موجود

تفصیلات کے مطابق نارتھ ناظم آباد یوسی 2 میں بلدیاتی حکومت کے دور میں جتنا کام ہوا ہے اتنا پورے ٹاون میں کسی بھی یوسی میں نہیں ہوا ہے۔ چئیرمین فرحان سہیل نے یوسی 2 کی عوام کی پریشانیوں کو دیکھتے ہوئے پانی کی لائین، گٹر لائین اور علاقہ میں لائیٹ کے ایسے کام کروائے جو دیکھے جاسکتے ہیں۔ حال ہی میں جے بلاک میں پانی کا ایک بڑا مسلہ حل کرنے کے لئے پانی کی لائین کا کام ہوا تھا۔ جس کے بعد پانی کو آگے تک کی گلیوں میں پہنچانے کے لئے اس لائین کو اور آگے تک بڑھایا گیا ہے۔

اس موقع پر یوسی 2 چئیرمین فرحان سہیل اور کونسلر وارڈ نمبر 3 کلیم اختر خود موجود تھے اور انہوں نے اپنی نگرانی میں کام کرایا۔ جس پر علاقہ مکین نے ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

Comments
Loading...