Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

شاہراہ نورجہاں پر پانی کی مین لائین پھٹ گئی، واٹر کارپوریشن ایکسی این سہیل اطعیب کا فوری ایکشن

سخی حسن قبرستان، شاہراہ نورجہاں مین لائین کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

0

شاہراہ نورجہاں پر پانی کی مین لائین پھٹ گئی، واٹر کارپوریشن ایکسی این سہیل اطعیب کا فوری ایکشن

کراچی : نارتھ ناظم آباد سخی حسن قبرستان، شاہراہ نورجہاں مین شاہراہ جو قلندریا چورنگی سے انڈا موڑ تک جاتی ہے، پانی کی مین لائین پھٹ جانے کی وجہ سے سڑک پر پانی بہنا شروع ہوگیا تھا۔ یہ پانی اتنا زیادہ تھا کہ حیدر فوڈز سے شادمان نمبر 1 تک جارہا تھا۔ جس کی ویڈیو شادمان ٹاون سیکٹر 14 اے محلہ کمیٹی نے بنا کر شئیر کی تھی۔ جس پر واٹر کارپوریشن ایکسی این جناب سہیل اطعیب نے فوری ایکشن لیا۔

انہوں نے اوسی دن اپنے نمائیندے خلیل صاحب کو بھیجا اور جگہ کا معائنیہ کرایا۔ اس دن اس پر کام کرنا بہت مشکل تھا کیونکہ سیکٹر 14-اے کے پانی کا دن تھا۔ اس وجہ سے اس کام کو اس وقت سرانجام نہیں دیا گیا تھا۔ آج صبح سہیل اطعیب کی ہدایت پر اس لائین کی مرمت کی جارہی ہے۔ تاکہ اگلے پانی کی ٹرن میں علاقہ مکین کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا ناکرنا پڑے۔

نارتھ ناظم آباد یوسی 2 چئیرمین کے کوآرڈینیٹر مشائق نور خان نے بھی اس جگہ کا دورہ کیا ۔

Comments
Loading...