Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

کراچی پولیس کی جانب سے جرائم کے خاتمے، امن وامان کی بحالی اور عوام کے تحفظ کیلئے کئے جانے والے اقدامات جاری رہیں گے۔جاوید عالم اوڈھو

ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کے احکامات کے مدنظر پولیس کی انسداد جرائم کے خلاف کامیاب کاروائیاں۔

0

کراچی پولیس کی جانب سے جرائم کے خاتمے، امن وامان کی بحالی اور عوام کے تحفظ کیلئے کئے جانے والے اقدامات جاری رہیں گے۔جاوید عالم اوڈھو

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کے احکامات کے مدنظر پولیس کی انسداد جرائم کے خلاف کامیاب کاروائیاں۔

گزشتہ ہفتے کے دوران شہر میں انسداد جرائم کے دوران ڈاکوؤں سے ضلعی پولیس کے 15 مقابلے ہوئے، فائرنگ کے تبادلے میں 04 ڈاکو ہلاک جبکہ 18 زخمی ڈاکوؤں سمیت 23 ملزمان کو گرفتارکیا گیا، گرفتار ملزمان سے 22 مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ اور 08 موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں۔

پولیس نے گزشتہ ہفتے کے دوران کراچی کے ایسٹ، ویسٹ اور ساوتھ ذونز میں مجموعی طور پر 607 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا۔ پولیس کیجانب سے منشیات کیخلاف جاری مہم کے دوران مختلف علاقوں سے لاکھوں روپے مالیت کی 53 کلو 295 گرام چرس، 03 کلو 525 گرام آئس/کرسٹال اور ہیروئین برآمد کی گئی۔

گرفتار ملزمان سے شہریوں سے لوٹ مار اور دیگر وارداتوں میں استعمال شدہ 97 سے زائد مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن برآمد کیا گیا۔ کراچی پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر چھینی و چوری شدہ 47 موٹرسائیکلیں برآمد کی۔

کراچی پولیس کی جانب سے جرائم کے خاتمے، امن وامان کی بحالی اور عوام کے تحفظ کیلئے کئے جانے والے اقدامات جاری رہیں گے۔

Comments
Loading...