Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف کا یونین کمیٹی نمبر 01 سیکٹر 03 میں بزرگان پارک کی تزین و آرائش کے بعد افتتاح۔

نیو کراچی ٹاؤن کو خوبصورت بنانے کے لئے گرین بیلٹس پر شجر کاری، بیوٹی فکیشن کا کام جاری ہے۔چیئرمین محمد یوسف

0

اجڑے ہوئے پارکوں کو آباد کرکے صحت مند اور خوشگوار ماحول کی فراہمی کو ممکن بنا رہے ہیں۔ چیئرمین محمد یوسف

کراچی : جماعت اسلامی کے منتخب بلدیاتی نمائندوں کا نیو کراچی ٹاؤن کی عوام کو ایک اور تحفہ۔ چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف کاوائس چیئرمین شعیب بن ظہیر کے ہمراہ یونین کمیٹی نمبر 01 سیکٹر 03 میں بزرگان پارک کی تزین و آرائش کے بعد افتتاح۔اس موقع پر یونین کمیٹی نمبر 01 کے چیئرمین،وائس چیئرمین،یوسی کونسلرو اراکین یوسی کمیٹی،چیئرمین پارک کمیٹی عمران فقیر،اسٹینڈنگ کمیٹی چیئرمین عمران شفیق،ٹاؤن چیئرمین کو آرڈینیٹر حنظلہ انور قریشی،ڈائریکٹر باغات آفتاب احمد،ڈپٹی ڈائریکٹر پارک جاوید جمال،ایڈیشنل ڈائریکٹر سینی ٹیشن محمد مُشتاق خان،ڈپٹی ڈائریکٹر سینی ٹیشن محمد علی و دیگر ٹاؤن افسران اور جماعت اسلامی کے ذمہ داران کے ساتھ علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد موجود تھی

تفصیلات کے مطابق یوسی 01 میں موجود بزرگان پارک عرصہ دراز سے اجڑا ہوا تھا اور منشیات کے عادی افراد نے اپنے ٹھکانے بنا لئے تھے جس کی وجہ سے علاقہ مکین پریشانی سے دوچار تھے۔ٹاؤن چیئرمین محمدیوسف نے عوامی پریشان کو دیکھتے ہوئے پارک ڈپارٹمنٹ کو ہدایات دیں اورپارک کی بحالی کا کام شروع کرایا۔آج الحمد اللہ چیئرمین محمد یوسف اور اُن کی ٹیم کی کاوشوں سے یہ خوبصورت پارک عوام کے لئے کھول دیا گیا ہے۔چیئرمین محمد یوسف نے پارک کے افتتاح کے موقع پر عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اجڑے ہوئے پارکوں کو آباد کرکے صحت مند اور خوشگوار ماحول کی فراہمی کو ممکن بنا رہے ہیں۔نیو کراچی ٹاؤن کے بعض علاقوں میں عرصہ دراز سے پینے کا پانی نہیں آتا تھا جس کی وجہ سے عوام بنیادی ضرورت سے محروم اور ٹینکر مافیا سے مہنگا پانی خریدنے پر مجبور تھے۔

عوام نے ہمیں منتخب کیا اور ہم سے اُمیدیں وابستہ کیں تو جب ہمیں اختیار ملا ان علاقوں میں ترجیحی بنیادوں پر پانی اور سیوریج کی لائنیں ڈالیں جس سے سیوریج کے مسائل حل ہوئے اور عوام کو ان کی دہلیز پر پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو ممکن بنایا۔منتخب نمائندوں نے اہلیان نیو کراچی ٹاؤن کو صحت مند اور خوشگوار ماحول کی فراہمی کے لئے پارکوں کا دورہ کیا جو عرصہ دراز سے خستہ حالی کا شکار تھے ان پارکوں کی بحالی کے لئے ہم نے اپنے محکمہ باغات کے افسران کو ہدایات دیں آج الحمد اللہ نیو کراچی ٹاؤن کے 18 پارکس تزین و آرائش کے بعد عوام کے حوالے کیا جاچکا ہے۔نیو کراچی ٹاؤن کو خوبصورت اور سر سبز و شاداب بنانے اور عوام کو سستی تفریحی کے مواقع فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہیں اور خدمت کے جذبے کے ساتھ عوام کو بنیادی بلدیاتی سہولیات فراہم کررہے ہیں۔بلدیاتی نمائندوں کے ڈھائی سال باقی رہ گئے ہیں اور ہماری کوشش ہے کہ اس قلیل عرصے میں نیو کراچی ٹاؤن کی عوام کو زیادہ سے زیادہ بلدیاتی سہولیات بہم پہنچائیں۔

آج الحمد اللہ بزرگان پارک کو بحال کرکے عوام کے لئے کھول دیا ہے جو علاقہ مکینو ں کے لئے بہترین تحفہ ہے انشاء اللہ یہ تعمیر و ترقی کا سفر جاری رہے گا اور نیو کراچی ٹاؤن کی عوام کو اس طرح کے مزید تحفے ملتے رہیں گے۔ہم عوامی نمائندے ہیں اور نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں سے دور رکھنے کے لئے نیو کراچی ٹاؤن میں مثبت سرگرمیوں کی فروغ کے لئے کھیلوں کا انعقاد کیا جارہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عوامی خدمت کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

Comments
Loading...