کراچی پولیس نے لیڈیز ہیلتھ ورکرز کی سیکیورٹی کے انتظامات سخت کردئیے
کراچی شہر میں پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا۔
کراچی پولیس نے لیڈیز ہیلتھ ورکرز کی سیکیورٹی کے انتظامات سخت کردئیے
کراچی : شہر میں پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔ اس حوالے سے شہر کے مختلف علاقوں میں ہیلتھ ورکرز کی ٹیم گھر گھر جاکر بچوں کو پولیوں کے قطرے پلائی گی۔ اس حوالے سے علاقہ کی مسجدوں میں بھی اعلانات کئے گئے ہیں۔
کراچی پولیس نے لیڈیز ہیلتھ ورکرز کی سیکیورٹی کے انتظامات سخت کردئیے۔ پولیس کا کہنا ہے ہماری ٹیم ہیلتھ ورکرز کے ساتھ موجود رہے گی، تاکہ وہ پرسکون ماحول میں اپنی ذمہ داری سرانجام دے سکیں۔
ایس ایس پی ملیر کاشف آفتاب عباسی نے پولیو مہم کے آغاز پر پولیس افسران و جوانوں کو بہتر سیکیورٹی فراہم کرنے کے حوالے سے بریفنگ دی۔ ایس ایس پی ملیر نے پولیو ورکرز کی سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کے احکامات جاری کیے۔ ایس ایس پی ملیر نے تمام افسران و جوان کو اپنے علاقوں میں حفاظتی اقدامات اور فول پروف سیکیورٹی پلان کے مطابق عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
ایس ایس پی ملیر نے اگاہ کیا کے عوام کی صحت کی حفاظت کے لیے یہ مہم انتہائی اہم ہے، اور پولیو ورکرز کی سیکیورٹی کے انتظامات کو ہر حال میں یقینی بنائیں۔ ضلع ملیر میں پولیو مہم کے دوران 700 سے زائد پولیس افسران و جوان، لیڈی پولیس اور سادہ لباس پولیس اہلکار بھی سکیورٹی پر تعینات کئے گئے ہیں۔