ڈسٹرکٹ سانگھڑ میں ایک شاندار ادارہ موجود ہے جو بچوں کے لئے تعلیم میں گراں قدر خدمات انجام دے رہا ہے۔ سعید غنی
وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کیڈٹ کالج سانگھڑ پہنچ گئے۔
اس موقع پر رکن سندھ اسمبلی جام شبیر علی و دیگر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
سندھ : وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کیڈٹ کالج سانگھڑ پہنچ گئے۔ کیڈیٹ کالج پہنچنے پر کالج پرنسپل کموڈور ذیشان علی و دیگر افسران نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر رکن سندھ اسمبلی جام شبیر علی و دیگر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ صوبائی وزیر کو کیڈٹ کالج سانگھڑ میں انٹر ہائوس اسپورٹس چیئمپین شپ 2024 کی اختتامی تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر کیڈیٹ کالج کی جانب سے صوبائی وزیر سعید غنی کو گارڈ آف آرڈر پیش کیا گیا اور کالج کے مختلف شعبوں کا دورہ کروایا گیا۔ صوبائی وزیر سعید غنی نے اسپورٹس چیئمپین شپ کے مختلف مقابلوں میں پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔
تقریب سے سعید غنی کا خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں کالج پرنسپل اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ جنہوں نے اس شاندار کیڈٹ کالج کو دیکھنے اور یہاں زیر تعلیم کیڈٹ سے ملاقات کا موقع فراہم کیا۔ ڈسٹرکٹ سانگھڑ میں ایک شاندار ادارہ موجود ہے جو بچوں کے لئے تعلیم میں گراں قدر خدمات انجام دے رہا ہے۔ یقین کریں جب مجھے سیکشن اور کلاسز کا بتا رہے تھے، مجھے خوشی ہوئی کہ ہمارے کیڈٹ کے لئے یہاں جدید خطوط پر تعلیم و تربیت کا انتظام کیا گیا ہے۔ چونکہ میں سندھ حکومت کا حصہ ہوں اور حکومت کے زیر سایہ ایسے ادارے چلتے ہیں تو خوشی اور فخر ہوتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ صوبہ سندھ میں سب سے زیادہ کیڈٹ کالجز ہیں اور یہ بھی اعزاز بھی سندھ حکومت ہے کہ پہلا گرلز کیڈٹ کالج جو بختاور گرلز کیڈٹ کالج کے نام سے ہے وہ سندھ میں شروع ہوا۔ امید ہے کہ پاکستان کے دیگر صوبے بھی بچیوں کے کئے کیڈٹ کالجز کی سہولیات کی فراہمی کے لئے اقدامات کریں گے۔ یہ بات دنیا میں ثابت ہوچکی ہے کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل بھی اتنا ضروری ہے۔ اچھی تعلیم، اچھا ماحول اور کھیل کود کے لئے اچھے مواقع بھی میسر آنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ سانگھڑ کیڈٹ کالج کو جانے والی سڑک کو انشاءاللہ جلد ہی ٹھیک کروا دیا جائے گا۔ پاکستان نیوی کو بھی خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے یہ کالج کو چلا رہی ہے۔ پاک نیوی تمام فورسز کے مقابلے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہے۔ آپ کی کامیابی آپ کے والدین کے چہروں کی خوشی آپ تمام کے لئے قابل دید ہوگی۔