پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کر دیے گئے ہیں۔
پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
کراچی : ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی صاحب کے احکامات پر تھانہ سمن آباد پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے دوران پیٹرولنگ بمقام مین روڈ سمن آباد میں کارروائی کرتے ہوئے 02 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزمان کی شناخت:
عثمان ولد دین محمد، شیر خان عرف سلطان ولد محراب خان۔
برآمدگی:
گرفتار ملزمان سے درج ذیل اشیاء برآمد ہوئیں۔ 01 عدد غیر قانونی 9 ایم ایم پسٹل، لوڈ میگزین بمعہ 02 زندہ راؤنڈز۔ تیموریہ پولیس اسٹیشن سے چھینی ہوئی ہونڈا 125 موٹر سائیکل نمبری کے کیو ای-3795۔ گلبرگ پولیس اسٹیشن کی حدود سے چھینا ہوا ایک موبائل فون۔
ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ اسٹریٹ کرائم کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ہیں۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مزید سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کر دیے گئے ہیں۔