ایس آئی یو اور سی آئی اے نے شہر کے مختلف علاقوں میں اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف بھرپور کارروائیوں کا آغاز کردیا
ایس ایس پی ایس آئی یو اور سی آئی اے محمد شعیب میمن نے خطرناک ڈاکوؤں کی گرفتاری پر چھاپہ مار پولیس پارٹی کی کارکردگی کو سراہا۔
ایس آئی یو اور سی آئی اے نے شہر کے مختلف علاقوں میں اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف بھرپور کارروائیوں کا آغاز کردیا
کراچی : نئے سال کے آغاز پر ایس آئی یو اور سی آئی اے نے شہر کے مختلف علاقوں میں اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف بھرپور کارروائیوں کا آغاز کیا۔ ایس ایس پی ایس آئی یو اور سی آئی اے محمد شعیب میمن نے کرمنلز کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا ہے۔ پولیس نے لیاری اور گلستانِ جوہر کے علاقوں میں چھاپے مار کر 3 خطرناک ڈاکوؤں کو اسلحہ اور چوری/چھینی گئی موٹر سائیکلوں سمیت گرفتار کر لیا۔
گرفتار افراد:
۔1. محمد ثاقب بٹ عرف بونا
۔2. اعجاز خان
۔3. محمد آصف عرف بنگالی
برآمد شدہ سامان:
3 ٹی ٹی پستول
3 موٹر سائیکلیں:
موٹر سائیکل سی جی 125 (آر ایل این 2899)
یونیک موٹر سائیکل (پاک کالونی سے چوری شدہ، چیچس نمبر مٹا دیا گیا، انجن نمبر 591547 موجود)
موٹر سائیکل سی جی 125 (شاہراہِ نور جہاں سے چوری شدہ، یکم جنوری 2025 کو چوری ہوئی، چیچس نمبر 580433، انجن نمبر 6898398)
انکشافات:
ملزم محمد ثاقب بٹ عرف بونا کا ساتھی ثاقب پٹھان پہلے ہی گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔ ملزمان نے دورانِ تفتیش مسکن چورنگی، گلشنِ اقبال، گلستانِ جوہر، شارعِ فیصل اور بٹھائی کالونی میں مرغی کی دکانوں کو لوٹنے کا اعتراف کیا ہے۔
ایس ایس پی ایس آئی یو اور سی آئی اے محمد شعیب میمن نے خطرناک ڈاکوؤں کی گرفتاری پر چھاپہ مار پولیس پارٹی کی کارکردگی کو سراہا۔