ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد کرنے کے احکامات جاری ۔
ڈرائیورز سے لائسنس طلب کرتے وقت اخلاقی رویہ اختیار کریں۔
ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد کرنے کے احکامات جاری ۔
کراچی : ڈپٹی انسپیکٹر جنرل ٹریفک پولیس کراچی نے تمام ایس پی صاحبان ٹریفک کو ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد کرنے کے احکامات جاری کیے۔ بغیر لائسنس یافتہ اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔ ڈی آئی جی ٹریفک کراچی کا کہنا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیورز کا لائسنس چیک کریں۔ لائسنس موجود نہ ہونے کی صورت میں گاڑی ضبط کی جائے۔ لائسنس بنوانے کے بعد گاڑی واپس کی جائے۔
کم عمر ڈرائیورز کے خلاف سختی سے کارروائی عمل میں لائی جائے۔ کسی صورت کم عمر ڈرائیور کو گاڑی چلانے کی اجازت نہیں ہے جب تک وہ 18 سال کا نہ ہو جائے۔
والدین کم عمر بچوں پر کڑی نظر رکھیں اور انہیں گاڑی دینے سے گریز کریں۔ کم عمر بچے ڈرائیونگ کے اہل نہیں ہیں۔ کم عمر ڈرائیور سے گاڑیاں ضبط کی جائیں اور والدین سے حلف نامہ لیا جائے کہ آئندہ گاڑی چلانے کی اجازت نہیں دیں گے، اور یہ حلف نامہ سب ڈویژن کے ڈپٹی سپرنٹینڈنٹ آف پولیس کو پیش کیا جائے گا اور بعد از آگاہی والدین کو گاڑی چھوڑی جائے گی۔ بصورت دیگر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
سڑکوں، مسافر بردار گاڑیوں اور دیگر مقامات پر باقاعدہ آگاہی مہم کے ساتھ بینرز بھی آویزاں کیے گئے۔ سڑکوں پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے بغیر لائسنس یافتہ ڈرائیورز کے خلاف کارروائی کو یقینی بنائیں۔ ڈرائیورز سے لائسنس طلب کرتے وقت اخلاقی رویہ اختیار کریں۔