کراچی والوں نے آپ کو اور آپکی ناپاک عزائم والی سیاست کو دفن کردیا۔ شمیم ممتاز
الیکشن میں اپنوں کا نعرہ لگانے والوں نے اپنوں کی لاشوں کا سوا کر دیا۔ شمیم ممتاز سابق صوبائی وزیر
کراچی والوں نے آپ کو اور آپکی ناپاک عزائم والی سیاست کو دفن کردیا۔ شمیم ممتاز
کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ سندھ کی وائس پریزیڈنٹ و سابق صوبائی وزیر شمیم ممتاز کا خالد مقبول صدیقی کو جواب۔ شمیم ممتاز نے کہا کہ ایم کیو ایم والوں کو اپنی سیاسی کشتی کی ابھار کہی نظر نہیں آرہی۔ خالد مقبول صدیقی پیپلز پارٹی کی مقبولیت سے خوفزدہ ہوگئے ہیں۔ ایم کیو ایم اپنا دور یاد کرے جب تاجر برادریوں کو بھتے کیلئے لفافے میں گولیاں بھیجی جاتی تھی۔ خالد مقبول کے اپنے ہاتھ اپنوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔ 12 مئی، سانحہ بلدیہ ٹاون، چائنا کٹنگ اور ٹارگٹ کلنگ کے سوا اپنوں کو کیا دیا۔ الیکشن میں اپنوں کا نعرہ لگانے والوں نے اپنوں کی لاشوں کے سوا کیا دیا۔
انہوں نے کہا کہ کراچی والوں نے آپ کو اور آپکی ناپاک عزائم والی سیاست کو دفن کردیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کے ویژن کے مطابق کراچی کو روشنیوں کا شہر بنایا جارہا ہے۔ شھر کراچی کی رونق کو بحال کرکے کراچی کو پرامن اور ترقی یافتہ شہر بنایا جارہا ہے۔ کراچی کی عوام بوری بند لاشوں کے ساتھ ساتھ گٹروں میں بوری بند پتھر پھینکنے والوں کو بھی جانتی ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آج کراچی سمیت ملک بھر کی سیاست کا محور و مرکز ہیں۔