Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

منتخب نمائندے بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے لئے ہر ممکنہ اقدامات کررہے ہیں۔ چیئرمین محمد یوسف

سوئی گیس لائنوں کی تنصیب اور بشیر چوک پر ونچنگ مشین سے مین ہول کی صفائی کا جائزہ۔

0

سوئی سدرن گیس کمپنی کی کھدائی سے متاثرہونی والی واٹر اینڈ سیوریج لائنوں کو فوری مرمت و تبدیل کیا جائے۔ چیئرمین محمد یوسف

کراچی : چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف کا یوسی چیئرمین عطاء الرحمن راجہ کے ہمراہ یونین کمیٹی 05 کا دورہ۔سوئی گیس لائنوں کی تنصیب اور بشیر چوک پر ونچنگ مشین سے مین ہول کی صفائی کا جائزہ۔اس موقع پریونین کمیٹی نمبر 05 کے وائس چیئرمین،یونین کمیٹی اراکین،وارڈ کونسلر انچارج آر سی نادرخان تھے۔ چیئرمین محمد یوسف نے یونین کمیٹی نمبر 05 بشیر چوک پر ونچنگ مشینوں کے زریعے مین ہول کی صفائی کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ نیو کراچی ٹاؤن میں سیوریج کی لائنیں خستہ حالی کا شکار ہیں اور جگہ جگہ سیوریج کے مسائل پیدا ہورہے ہیں۔ کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ واٹر اینڈ سیوریج کے پرانے سسٹم کو ختم کرکے سوئی گیس کمپنی کی طرح پرانی لائنوں کو تبدیل کرے۔انہوں نے کہا کہ عوام کی بنیادی ضروریات کو مد نظر رکھیں تاکہ عوام سکون کے ساتھ معاشرتی زندگی گزار سکیں۔

انہوں نے کہا کہ سیکٹر 5-جی ، سیکٹر 5-جے اور سیکٹر 5-ایف کی مین لائنوں کی ونچنگ مشینوں کے زریعے صفائی کا عمل جاری ہے تاکہ ان سیکٹروں میں سیوریج کے پانی کی نکاسی میں تسلسل جارہی رہے۔ چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے سوئی گیس لائنوں کی تنصیب کا معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ سوئی گیس کمپنی نیو کراچی ٹاؤن میں نیا سسٹم ڈال رہی ہے جو نہایت سست روی سے کیا جارہا ہے اور نیو کراچی ٹاؤن کا ہر علاقہ ان لائنوں کی تنصیب کی وجہ سے اجڑا ہوا ہے جس سے عوام کو آمد ورفت میں مُشکلات پیش آرہی ہیں اور کھدائی کی وجہ سے متاثر ہونے والی سیوریج اور واٹر لائن کے مسائل بھی سر اُٹھا رہے ہیں۔

کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی اس طرف توجہ نا ہونے کے برابر ہے جس سے عوام کی پریشانیوں میں اضافہ ہورہا ہے۔عوام ہمارے پاس اپنی شکایات لیکر آرہے ہیں جس کے لئے جماعت اسلامی کے منتخب نمائندے شب و روز گیس لائنوں کی تنصیب کو مانیٹر کررہے ہیں اور متاثرہ واٹر اینڈ سیوریج لائنوں کی مرمت و تبدیلی کا کام بھی کرایا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس کچھ شکایات یہ بھی آرہی ہیں کہ گیس کی پرانی لائنوں میں پانی بھر گیا ہے جس کی وجہ سے گھروں میں گیس آنہیں رہی یا پھر پریشر بہت کم ہے اور کھانا پکانے میں شدید دشواری پیش آرہی ہے سوئی سدرن گیس کمپنی کے ذمہ داران عوام کی پریشانیوں کو دیکھتے ہوئے حکمت عملی مرتب کریں اور رمضان مبارک کی آمد سے قبل یہ تمام کام مکمل کرلئے جائیں۔

Comments
Loading...