سرجانی ٹاؤن سے 10 سالہ نمیر ولد ارسلان، والد کے سپرد کر دیا گیا
سرجانی ٹاؤن سے 10 سالہ نمیر ولد ارسلان کے پراسرار طور پر لاپتہ ہونے کا معاملہ۔
سرجانی ٹاؤن سے 10 سالہ نمیر ولد ارسلان، والد کے سپرد کر دیا گیا
کراچی : ویسٹ، سرجانی ٹاؤن سے 10 سالہ نمیر ولد ارسلان کے پراسرار طور پر لاپتہ ہونے کا معاملہ حل۔ گزشتہ روز لاپتہ ہونے والا بچہ پولیس کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں چند گھنٹوں میں ہی تلاش کر کے والد کے سپرد کر دیا گیا تھا۔ 10 سالہ نمیر ولد ارسلان اپنے گھر بغیر اطلاع دیے اپنے قریبی رشتہ دار (نانی) کے گھر چلا گیا تھا، جس پر اہل خانہ کو غلط فہمی ہوئی۔
سوشل میڈیا پر بچے کے پراسرار طور پر لاپتہ ہونے کی خبریں بے بنیاد ہیں، عوام الناس سے گزارش ہے کہ افواہوں پر کان نہ دھریں، پولیس ہر لمحہ آپ کی خدمت کے لیے موجود ہے۔