ڈمپر کی ٹکر سے میاں بیوی کی ہلاکت کی شدید مذمت کرتے ہیں۔منعم ظفرخان
اہل کراچی کے ساتھ ظلم ہے،لوگ کب تک اپنے پیاروں کی لاشیں اٹھاتے رہیں گے۔منعم ظفرخان
ڈمپر کی ٹکر سے میاں بیوی کی ہلاکت کی شدید مذمت کرتے ہیں۔منعم ظفرخان
کراچی : امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفرخان کی گزشتہ روز راشد منہاس روڈ پر ملینئم مال کے قریب تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والے کامران رضوی اور ان کی اہلیہ کی امام بارگاہ دربار حسینی برف خانہ ملیر میں ادا کی جانے والی نماز جنازہ میں شرکت۔ امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کھوکھرپار ماڈل ٹاؤن میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والی بسمہ خاتون کے گھر جاکر ان کے شوہر محمد عمران اور بھائی محمد کامران سے ملاقات و اظہار تعزیت کی۔
امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کی میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈمپر کی ٹکر سے میاں بیوی کی ہلاکت کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ کورٹ کی جانب سے ڈمپرز کے شہر میں رات گیارہ بجے سے پہلے نقل و حرکت پر پابندی کے باوجود یہ حادثہ پیش آیا۔ پابندی کے باجوود یہ واقعہ شام 5بجے ہوا، حکومت،انتظامیہ اور پولیس کہاں ہیں؟
انہوں نے مزید کہا کہ شہر میں گزشتہ 35 دن میں 85 سے زائد واقعات ہوچکے ہیں، جس میں ڈمپرز، ٹینکرز،ٹرالر زاور دیگر حادثات میں لوگ اپنی جان سے چلے گئے ہیں۔ یہ ایک المیہ ہے، اہل کراچی کے ساتھ ظلم ہے،لوگ کب تک اپنے پیاروں کی لاشیں اٹھاتے رہیں گے۔ ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کے درجات بلند فرمائے،لواحقین و پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔آمین۔